• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت پی ٹی آئی لانگ مارچ امن وامان کا جائزہ اجلاس

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 27, 2022
in پاکستان
0
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت پی ٹی آئی لانگ مارچ امن وامان کا جائزہ اجلاس
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 

اسلام آباد۔ (اے پی پی):وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فسادی جتھے اور شر پسند عناصر کے ہاتھوں ملک کو یرغمال بننے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی ، مستقبل میں کسی بھی فسادی لانگ مارچ جلوس کو دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کے جان ومال کی ذمہ داری ریاست کی ہے، ریاستی ادارے امن وامان کو ہرصورت یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پی ٹی آئی لانگ مارچ امن وامان کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔


اجلاس میں سیکرٹری داخلہ سمیت آئی جی پولیس پنجاب اور آئی جی پولیس اسلام آباد جبکہ ضلع راولپنڈی،سرگودہا، فیصل آباد، اورشیخوپورہ کے آر پی اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے 25 مئی کے لانگ مارچ کے نتیجہ میں ملک بھر میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شامل شرپسند عناصر کی پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں اور گاڑیوں سے برآمد اسلحہ کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔
اجلاس میں سیاسی جماعت کے بہروپ میں پرتشدد جلسے جلوسوں کوسختی سے روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے ، دارالحکومت اسلام آباد میں فتنہ، فساد اور شر پھیلانے والے جلسے، جلوسوں کے داخلے پرمستقل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ کو فسادی مارچ کا راستہ روکنے کیلئے مزید موثر اقدامات لینے کی ہدایت کی گئی۔


اجلاس میں ریاست کی طرف سے امن و امان کو ہاتھ میں لینے والے شر پسند عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے جلوسوں کو انتظامیہ کے ساتھ تحریری معاہدوں کے بعد اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ فسادی جتھے اور شر پسند عناصر کے ہاتھوں ملک کو یرغمال بننے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی ، مستقبل میں کسی بھی فسادی لانگ مارچ جلوس کو دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فسادی جتھوں کے ہاتھوں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل کمال احمد کی شہادت کا واقعہ بہت دلخراش ہے، شہریوں کے جان ومال کی ذمہ داری ریاست کی ہے، ریاستی ادارے امن وامان کو ہرصورت یقینی بنائیں

پچھلی پوسٹ

حکومت کی ترجیح پورے پاکستان کی اجتماعی ترقی کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اگلی پوسٹ

پیٹرولیم مصنوعات پر موٹرسائیکل، رکشا اور 800 سی سی تک گاڑیوں کو ٹارگیٹڈ سبسڈی دینے پر غور

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پیٹرولیم مصنوعات پر موٹرسائیکل، رکشا اور 800 سی سی تک گاڑیوں کو ٹارگیٹڈ سبسڈی دینے پر غور

پیٹرولیم مصنوعات پر موٹرسائیکل، رکشا اور 800 سی سی تک گاڑیوں کو ٹارگیٹڈ سبسڈی دینے پر غور

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper