کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی)بلوچستان عوامی پارٹی کے شعبہ خواتین کی سربراہ ۔رکنِ صوبائی اسمبلی اور ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چیئرپرسن محترمہ فرح عظیم شاہ نے اپنے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں پاکستان کے تمام شہریوں اور اپنے تمام ناظرین کو جشنِ آزادی کی دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔یہ وقت جشن منانے اور اپنی
قومی کامیابیوں کو یاد کرنے کا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان نے کئی اہم کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔ سب سے بڑھ کر معرکۂ حق، بنیانٌ مرصوص میں پاکستان نے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دنیا نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور کامیابی کو تسلیم کیا۔حالیہ دفاعی معاہدے بھی پاکستان کی سفارتی اور دفاعی کامیابیوں کا مظہر ہیں، جبکہ نئے معاہدوں اور اہم پیش رفت نے قوم کے لیے مزید خوشیوں کے مواقع پیدا کیے ہیں۔جشنِ آزادی کا دن ہمیں اپنی آزادی، قومی یکجہتی اور پاکستان کی کامیابیوں پر فخر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ دن خوشیاں منانے، وطن سے محبت کے عہد کو تازہ کرنے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے متحد ہونے کا دن ہے۔

