• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید

No Result
View All Result

Home پاکستان

خواتین سائلین کو محفوظ، باوقار اور آسان ماحول کی فراہمی کیلئے ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسلی ٹیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 4, 2026
in پاکستان
0
خواتین سائلین کو محفوظ، باوقار اور آسان ماحول کی فراہمی کیلئے ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسلی ٹیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ خواتین سائلین کو محفوظ، باوقار، آسان اور معاون ماحول فراہم کرنے کیلئے سال 2026-27 کو خواتین مقدمہ بازوں کی سہولت کا سال قرار دیا گیا ہے، جس کے تحت ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسلی ٹیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کراچی بار ایسوسی ایشن کی خواتین نمائندوں سے ملاقات کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ قومی جوڈیشل (پالیسی میکنگ) کمیٹی کے فیصلے کے تحت قائم کیے جانے والے ان مراکز کا مقصد خواتین سائلین کو انصاف تک محفوظ، باوقار اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے، جہاں ان کی رازداری، تحفظ، آرام اور سہولت کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ویمن فیسلی ٹیشن سینٹرز میں خواتین کیلئے علیحدہ استقبالیہ اور انتظار گاہ، الگ داخلی راستے، معیاری واش رومز، ثالثی اور متبادل تنازعات کے حل کی سہولیات، نجی مشاورت اور ملاقات کے کمرے، قانونی معاونت، نفسیاتی و سماجی مدد، خصوصی معاونتی اداروں سے رابطے کا نظام، محفوظ ملاقات کی سہولت اور دیگر ضروری خدمات فراہم کی جائیں گی۔چیف جسٹس نے مزید بتایا کہ لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان نے ویمن فیسلی ٹیشن سینٹرز کے ڈیزائن کیلئے ملک گیر مقابلہ منعقد کیا، جس کے تین بہترین ڈیزائن منتخب کیے گئے ہیں۔ یہ ماڈل ڈیزائن تمام ہائی کورٹس کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ ان مراکز کے قیام میں یکسانیت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔ملاقات میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ظفر احمد راجپوت، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری بھی شریک تھے، جبکہ وفد میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر امیر نواز وڑائچ، جنرل سیکرٹری ارشد شر، حسن بانو، صالح نعیم، فضیلہ منگریو، ناصرہ بروہی اور رخسانہ عمر شامل تھیں۔خواتین نمائندوں نے خواتین سائلین کی سہولت کیلئے اس اقدام کو سراہتے ہوئے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور خواتین کی انصاف تک رسائی اور قانونی پیشے سے متعلق مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے یقین دلایا کہ متعلقہ ہائی کورٹس اور دیگر اداروں سے مشاورت کے ذریعے ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان کبھی ناکام نہیں ہو سکتا، نوجوان کاکروچ نہیں بلکہ شاہین ہیں، وفاقی وزیراحسن اقبال

اگلی پوسٹ

پاکستان کی مسلح افواج امدادی، ریسکیو اور بحالی کی کارروائیوں میں سول انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کی معاونت کے لئے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان کی مسلح افواج امدادی، ریسکیو اور بحالی کی کارروائیوں میں سول انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کی معاونت کے لئے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان کی مسلح افواج امدادی، ریسکیو اور بحالی کی کارروائیوں میں سول انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کی معاونت کے لئے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper