اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کے روز ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔دونوں رہنمائوں نے خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت پر
تبادلہ خیال کیا جس میں مقبوضہ مشرقی یروشلم کی بگڑتی ہوئی صورتحال بھی شامل تھی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

