انقرہ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے دو روزہ سرکاری دورۂ ترکیہ کے دوران گزشتہ روز ترک وزیرِ ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر ABDULKADIR URALOĞLU (عبدالقادر اورال اوغلو)سے وفود کی سطح پر اہم اجلاس، ریلوے تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیاپاکستان اور ترکیہ نے ریلوے کے شعبے میں طویل المدتی شراکت داری، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور جدید کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔اجلاس میں اسلام آباد، تہران، استنبول (ITI) فریٹ ٹرین کی جلد بحالی اور اسے مستقل تجارتی راہداری بنانے پر اتفاقِ رائے۔آئی ٹی آئی فریٹ کوریڈور کو جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور یورپ کے درمیان تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ کے لیے اہم منصوبہ قرار دیا گیا۔پاکستان ریلوے کی روہڑی تا تفتان مین لائن تھری (ML-3) اپ گریڈیشن پر بریفنگ، منصوبے سے ایران کے ذریعے علاقائی تجارت اور فریٹ آپریشنز میں نمایاں بہتری آئے گی۔کراچی تا روہڑی مین لائن ون (ML-1) منصوبے پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، جبکہ باقی سیکشنز میں ترک کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔ترک سرکاری و نجی کمپنیوں
کو پاکستان ریلوے کے انفراسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری اور عملیٹ شراکت داری کی پیشکش کیازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے کوریڈور (UAPRC) میں ترکیہ کی شمولیت اور تکنیکی تعاون کے امکانات پر تفصیلی غور کیا گیا تھاپاکستان ریلوے کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، جدید سگنلنگ، رولنگ اسٹاک اپ گریڈیشن اور نجی شعبے کی شمولیت پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ٹیکنالوجی ٹرانسفر، ڈیجیٹل ریلوے سلوشنز، استعداد کار میں اضافہ اور جدید آپریشنل نظام کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیاپاکستان ریلوے کی کیرج فیکٹری اسلام آباد، کنکریٹ سلیپر فیکٹریز اور انجینئرنگ ورکشاپس میں مشترکہ سرمایہ کاری، جوائنٹ وینچرز اور مقامی مینوفیکچرنگ کے مواقع پر غور کیا گیا ریلوے آلات، مسافر کوچز اور فریٹ ویگنز کی مقامی تیاری میں ترک ٹیکنالوجی سے استفادے پر مثبت پیش رفت ہوئی ہےدونوں ممالک نے ریلوے مینوفیکچرنگ، آؤٹ سورسنگ، نجی شعبے کی شراکت اور صنعتی تعاون کے فروغ پر بھی اتفاقِ رائے کا اظہار کیا۔اجلاس میں دونوں جانب سے ریلوے منصوبوں، علاقائی رابطوں اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی پریزنٹیشنز پیش کی گئیں۔پاکستان اور ترکیہ نے متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے، مختلف تجاویز پر غور جاری رکھنے اور مشترکہ ورکنگ رابطوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی جدید کاری میں ترک تجربے، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔پاکستان اور ترکیہ نے ریلوے تعاون کو عملی منصوبوں، مشترکہ سرمایہ کاری اور علاقائی اقتصادی ترقی میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

