• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

آئی جی سندھ نے سیکیورٹی ڈویژن اسپورٹس ایرینا کا افتتاح کر دیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 24, 2026
in پاکستان
0
آئی جی سندھ نے سیکیورٹی ڈویژن اسپورٹس ایرینا کا افتتاح کر دیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(نمائندہ خصوصی):انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے سیکیورٹی ڈویژن ہیڈکوارٹرز میں نو تعمیر شدہ سیکیورٹی ڈویژن اسپورٹس ایرینا کا افتتاح کردیا۔جمعہ کو ترجمان ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے مطابق آئی جی سندھ کی آمد پر ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان اور ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے ان کا استقبال کیا جبکہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے خصوصی دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔اسپورٹس ایرینا اہلکاروں میں جسمانی فٹنس، صحت مند تفریحی سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے قائم کیا گیا ہے جس میں جدید بیڈمنٹن، پیڈل اور والی بال کورٹس قائم کیے گئے ہیں۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی ڈویژن اسپورٹس ایرینا کا افتتاح کرنا ان کے لیے واقعی باعثِ اعزاز اور انتہائی خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے اس شاندار سہولت کو سیکیورٹی ڈویژن کی قیادت ، لگن اور اہلکاروں کی فلاح و پیشہ ورانہ ترقی کے عزم کا عملی مظہر قرار دیا۔ انہوں نے ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن، ڈاکٹر مقصود احمد اور ان کی پوری ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک بہترین تصور کو حقیقت کا روپ دیا ہے،سپورٹس ایرینا بین الاقوامی معیار کا حامل ہے اور ملک کے کسی بھی پولیس ادارے میں قائم کی گئی بہترین کھیلوں کی سہولیات میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے ہمیشہ غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بھرپور لگن کا مظاہرہ کیا ہے جس سے یہ اعتماد پیدا ہوتا ہے کہ صوبے کی سیکیورٹی محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ آئی جی سندھ نے سیکیورٹی ڈویژن اور پوری سندھ پولیس کی جانب سے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے کی جانے والی انتھک محنت اور شاندار کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے سندھ پولیس کی حالیہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں پہلی مرتبہ قتل کی وارداتوں میں تقریبا 23 فیصد کمی، اسٹریٹ کرائم میں 11.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ منظم جرائم کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے پولیس کارروائیوں میں 230 سے زائد خطرناک جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچے کے علاقوں میں سرگرم جرائم پیشہ عناصر پر بھی موثر انداز میں قابو پا لیا گیا ہے۔ انہوں نے اہلکاروں کی فلاح و بہبود کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس ایرینا کا قیام اس امر کا عکاس ہے کہ محکمہ اپنے افسران اور اہلکاروں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے حوالے سے کس قدر سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند جسم، صحت مند ذہن کی پرورش کرتا ہے، جو موثر پولیسنگ کے لیے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے تمام افسران اور اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں اور دیگر صحت مند تفریحی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں تاکہ وہ جسمانی طور پر مضبوط، ذہنی طور پر پراعتماد اور پیشہ ورانہ طور پر مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے آئی جی سندھ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیکیورٹی ڈویژن اسپورٹس ایرینا کا افتتاح ہونا ان کے لیے انتہائی باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پولیس کے متعدد یونٹس میں کھیلوں کی سہولیات کا فقدان ہے اور اہلکار اپنی کڑی آپریشنل ذمہ داریوں کی وجہ سے تفریحی سرگرمیوں کے لیے وقت نہیں نکال پاتے، تاہم سیکیورٹی ڈویژن نے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے افسران اور جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے یہ جدید اسپورٹس ایرینا قائم کیا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسپورٹس ایرینا ایک ایسی جگہ ہے جہاں عہدے کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں بلکہ افسران اور جوان ایک ساتھ کھیلتے، تربیت حاصل کرتے اور باہمی تعاون و ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپورٹس ایرینا میں ایک خصوصی ریفریشمنٹ پوائنٹ بھی قائم کیا گیا ہے جہاں اہلکاروں کو تازہ جوس اور صحت بخش مشروبات فراہم کیے جائیں گے تاکہ جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ صحت مند طرزِ زندگی کو بھی فروغ دیا جا سکے۔کمانڈنٹ ایس ایس یو عامر خان نیازی نے افتتاحی تقریب میں تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔افتتاحی تقریب میں سابق آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ، ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجھار سمیت سینئر پولیس افسران، قونصل جنرلز اور مختلف ممالک کی سفارتی شخصیات نے بھی شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز

اگلی پوسٹ

وفاقی وزیر داخلہ کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وفاقی وزیر داخلہ کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper