• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نےپاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اور اے آئی کلائوڈ سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا، متحرک، ترقی پسند اور شاندار مستقبل کیلئے سکائی 47 منصوبہ انتہائی اہم پیش رفت ہے،شہباز شریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 24, 2026
in پاکستان
0
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نےپاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اور اے آئی کلائوڈ سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا، متحرک، ترقی پسند اور شاندار مستقبل کیلئے سکائی 47 منصوبہ انتہائی اہم پیش رفت ہے،شہباز شریف
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےپاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اور اے آئی کلائوڈ سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحرک، ترقی پسند اور شاندار مستقبل کے لیےسکائی 47 منصوبہ انتہائی اہم پیش رفت ہے،مشکلات اور چیلنجز کا امید اور حوصلے سے مقابلہ کریں تو معرکہ حق جیسے تاریخی کارنامے جنم لیتے ہیں،یہ منصوبہ پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہے اور ملک کو ناقابل تسخیر سکیورٹی فراہم کرے گا،متحد ہو کر کام کریں تو کوئی بھی ہدف ناقابل حصول نہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اور اے آئی کلائوڈ سکائی 47 قراقرم ون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء اور دیگر نے بھی شرکت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ سکائی 47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کی افتتاحی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث اعزاز ہے،جدید ترین ڈیٹا سینٹر انتہائی متاثر کن اور قابل تحسین ہے،عظیم منصوبے کا مشاہدہ کر کے بے حد خوشی ہوئی ہے جو انتہائی مختصر مدت میں غیر معمولی عزم ،پختہ یقین اور اعلی مہارت کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہم اس ماڈل پر عمل پیرا رہیں تو نہ صرف ہم ماضی کے نقصان کا ازالہ کرپائیں گے بلکہ مستقبل کے لئے انتہائی متحرک ترقی یافتہ پاکستان بنا سکیں گے جو وقت کی ضرورت ہے، یہ کام مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں جس طرح کہ معرکہ حق میں ہم نے عظیم کامیابی حاصل کی جو پاکستان کی تاریخ کا عظیم ترین لمحہ تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ جب انسان کا عزم پختہ ہو تو سب کچھ ممکن ہے،چیلنجز اور مشکلات آتی ہیں لیکن اگر مشکلات اور چیلنجز کے مقابلے کے لیے امید ،حوصلہ اور توانائی ہو تو معرکہ حق جیسے تاریخی کارنامے جنم لیتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سکائی 47 جیسے عظیم منصوبے پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہیں ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بصیرت افروز قیادت، شراکت دار زیڈ ٹی ای،وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بھرپور حمایت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،قوم کو سکائی 47 جیسا تحفہ دینے پر تمام سٹیک ہولڈرز کا مشکور ہوں، مسلسل محنت ایسے عظیم منصوبوں کو حقیقت کا روپ دیتی ہے،اسی طرح کے منصوبے کراچی اور لاہور میں بھی مکمل کئے جائیں گے،تمام سرکاری اداروں کو اس سہولت سے منسلک کرنا چاہیئے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے عوام کے لئے ایک بہترین تحفہ ہے جو ناقابل تسخیر سکیورٹی فراہم کرے گا اس منصوبے سے یہ امید اور حوصلہ ملتا ہے کہ اگر ہم متحد ہو کر کام کریں تو کوئی بھی ہدف ناقابل حصول نہیں۔قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ڈیٹا سینٹر سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ سکائی 47 ڈیٹا سینٹر کا افتتاح پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے نئے دور کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ایک نئے معاشی دور کے دروازے کھل رہے ہیں،ہم اپنے وسائل اور افرادی قوت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے، ڈیٹا سے حاصل ہونے والی بصیرت مستقبل کی حقیقی معاشی طاقت ہے،مصنوعی ذہانت کی عالمی دوڑ محفوظ، کم لاگت اور موثر استعمال پر منحصر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے میدان میں آئندہ مسابقت ڈیٹا کے موثر استعمال پر ہوگی،سکائی 47 میں جدید سٹوریج ،جی پی یوز اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ سسٹمز دستیاب ہوں گے۔سی ای او سکائی 47 حسن عباس نے کہا کہ دنیا میں 12 ہزار ڈیٹا سینٹرز ہیں جبکہ پاکستان میں صرف 22 ڈیٹا سینٹرز ہیں اور ہماری ڈیجیٹل گنجائش بہت زیادہ ہے، ہمارا ای کامرس بزنس 25 سے 30 فیصد سالانہ کی شرح سے فروغ پا رہا ہے، اس ڈیٹا سینٹر کے ذریعے ملک میں ڈیجیٹل شعبے میں ایک مضبوط بنیاد رکھی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ سکائی 47 ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجی کے میدان میں خود انحصاری کی جانب اہم پیش رفت ہے،ڈیٹا سینٹر مصنوعی ذہانت ،مشین لرننگ اور ہائی پروفیشن کمپیوٹنگ کے تقاضے پورے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،ڈیٹا سینٹر کلائوڈ کمپیوٹنگ ڈیٹا ہوسٹنگ اور ڈیجیٹل خدمات کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا،ڈیٹا سینٹر حساس قومی اور تجارتی معلومات کو محفوظ رکھنے کا اہم ذریعہ ہے۔

پچھلی پوسٹ

نواز شریف کا ہر خطاب قوم کی ترجمانی ہے، کوئی علاقہ طنز کا نشانہ نہیں، بیرسٹر دانیال چوہدری

اگلی پوسٹ

ٹانک میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کے بعد شدید غم و غصہ، عوام کا دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ٹانک میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کے بعد شدید غم و غصہ، عوام کا دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ

ٹانک میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کے بعد شدید غم و غصہ، عوام کا دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper