• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

ٹیکانے رائیونڈ میں کمیونٹی بیسڈ ماں اور بچے کے صحت مرکز کا افتتاح کر دیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 21, 2026
in پاکستان
0
ٹیکانے رائیونڈ میں کمیونٹی بیسڈ ماں اور بچے کے صحت مرکز کا افتتاح کر دیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(نمائندہ خصوصی):ترک تعاون و رابطہ ایجنسی ( ٹیکا) نے لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ماں اور بچے کے صحت مرکز کا افتتاح کر دیا جہاں اردگرد کی آبادیوں میں رہنے والے تقریباً 15 ہزار افراد کوبنیادی صحت کی قابلِ رسائی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔یہ منصوبہ 2025 میں تُرکیہ کے صدر کے اعلان کردہ خاندان کے سال کے فریم ورک کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔ منصوبے کا مقصد ماں اور بچے کی صحت سے متعلق خدمات کو مضبوط بنانا اور کمزور و ضرورت مند خاندانوں کے لیے حفاظتی اور کمیونٹی بیسڈ صحت کی سہولیات تک رسائی بہتر بنانا ہے۔افتتاحی تقریب میں لاہور میں تُرکیہ کے قونصل جنرل مہمت ایمن شمشیک، ٹیکا پاکستان کی کوآرڈینیٹر صالحہ تُونا، فیسز پاکستان کے صدر جاوید ولیم، پہچان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر نعیم ظفر، مقامی عمائدین اور علاقے کے شہریوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک قونصل جنرل مہمت ایمن شمشیک نے حالیہ برسوں کے دوران پاکستان میں زچگی اور نومولود بچوں کی شرحِ اموات میں کمی کے لیے ہونے والی پیش رفت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند مستقبل کی بنیاد صحت مند ماؤں اور بچوں پر ہی رکھی جا سکتی ہے۔انہوں نے پاکستان اور تُرکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تُرکیہ، ٹِیکا کے ذریعے، ایسے ترقیاتی اور صحت کے منصوبوں کی حمایت جاری رکھے گا جو براہِ راست عوام کی زندگیوں میں بہتری لاتے ہیں۔تِیکا پاکستان کی کوآرڈینیٹر صالحہ تُونا نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ منصوبہ ترقیاتی تعاون کے حوالے سے تُرکیہ کے عوام مرکز نقطۂ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔ خاندان کے سال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماؤں، بچوں اور خاندانوں میں سرمایہ کاری دراصل معاشرے کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مرکز پائیدار شراکت داری کے ایک مؤثر ماڈل کی نمائندگی کرتا ہے، جس کے تحت ٹیکا نے مرکز کے قیام میں تعاون کیا، فیسز پاکستان اس کے انتظام و انصرام کی ذمہ داری ادا کر رہا ہے جبکہ پہچان مرکز کے لیے مطلوبہ طبی ماہرین اور صحت کے پیشہ ور افراد فراہم کر رہا ہے۔فیسز پاکستان کے صدر جاوید ولیم نے تِیکا کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے اصل مالک رائیونڈ کے عوام ہیں کیونکہ یہ مرکز مقامی کمیونٹی کی حقیقی صحت کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے قائم کیا گیا ہے۔ بڑے ہسپتالوں کے برعکس، جہاں زیادہ تر خصوصی علاج فراہم کیا جاتا ہے، کمیونٹی بیسڈ بنیادی صحت کے مراکز خاندانوں اور صحت کے نظام کے درمیان رابطے کا پہلا ذریعہ ہوتے ہیں۔ یہ مراکز بنیادی طبی خدمات کے ساتھ ساتھ ماں اور بچے کی صحت کی نگرانی، حفاظتی صحت، صحت سے متعلق آگاہی، مشاورت، بیماریوں کی بروقت تشخیص اور ضرورت پڑنے پر جدید علاج کے لیے بروقت ریفرل کی سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں۔مرکز کو ایک ایسے اسٹریٹجک مقام پر قائم کیا گیا ہے جہاں رسائی زیادہ سے زیادہ افراد تک ممکن ہو۔یہ مرکز ایسے پسماندہ علاقے کی ضروریات پوری کرے گا جہاں مسلم اور مسیحی دونوں برادریاں آباد ہیں، تاکہ ضرورت مند خاندانوں کو ان کے گھروں کے قریب بنیادی اور ضروری صحت کی سہولیات دستیاب ہو سکیں۔یہ مرکز پائیدار ترقی کے تصور کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ مقامی روایتی طرزِ تعمیر سے متاثر ہو کر اسے کم لاگت، ماحول دوست اور موسمی حالات سے ہم آہنگ سہولت کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں مقامی تعمیراتی طریقوں کو جدید طبی ضروریات کے ساتھ یکجا کیا گیا ہے۔ مرکز کا ڈیزائن پسماندہ علاقوں میں کمیونٹی ہیلتھ انفراسٹرکچر کے لیے ایک عملی، قابلِ تقلید اور پائیدار ماڈل پیش کرتا ہے۔

پچھلی پوسٹ

چینی صدر نے نئے سفیروں کی تقرری کر دی

اگلی پوسٹ

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ روابط میں نئی پیش رفت کا خیرمقدم ، تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے فروغ کے ذریعے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، ایگری فوڈز اور ویکسین کی تیاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ روابط میں نئی پیش رفت کا خیرمقدم ، تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے فروغ کے ذریعے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper