کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی ) بلوچستان عوامی پارٹی کے شعبہ خواتین کی سربراہ ۔رکن صوبائی اسمبلی ۔اور ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چیئرپرسن محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا 19 جولائی 1947کو قیام پاکستان سے قبل ہی سردار ابراہیم کی قیادت میں کشمیریوں ایک قرار داد میں الحاق پاکستان کا اعلان کرکے قیام پاکستان سے پہلے ہی پاکستانی بن گئے تھےمحترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ 19 جولائی کشمیری عوام کی پاکستان سے گہری وابستگی، آزادی کے عزم اور حقِ خودارادیت کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، یہ دن اس تاریخی فیصلے کی علامت ہے جس نے
کشمیری عوام کے جذبات اور پاکستان کے ساتھ ان کے مضبوط تعلق کو دنیا کے سامنے واضح کیا یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر محض ایک علاقائی تنازع نہیں بلکہ انصاف، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین پرعملدرآمد کا معاملہ ہے۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے زور دیا کہ عالمی برادری کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کرنے چاہئیں محترمہ فرح عظیم شاہ کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے آزادی، شناخت اور وقار کے تحفظ کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت بھرپور انداز میں جاری رکھے گا۔محترمہ فرح عظیم شاہ کہ پاکستان ہر قومی، علاقائی اور بین الاقوامی پارلیمانی فورم پر کشمیری عوام کی آواز کو مؤثر انداز میں اجاگر کرتی رہے گی اور عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششوں میں مزید تیزی لائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد آزادی پاکستان کے لیے قومی ترجیح رہے گی اور ان کے حقِ خودارادیت کے حصول تک پاکستان کی حمایت غیر متزلزل رہے گی۔
