• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید

No Result
View All Result

Home پاکستان

ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں، قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کی جائے گی،رانا تنویر حسین

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 12, 2026
in پاکستان
0
ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں، قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کی جائے گی،رانا تنویر حسین
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین نے ملک میں گندم کی پیداوار، دستیابی، خریداری اور مارکیٹ میں قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے وہیٹ بورڈ کے نویں اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں سیکرٹری وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق، پنجاب اور سندھ کے چیف سیکرٹریز، تمام صوبوں کے سیکرٹریز زراعت اور سیکرٹریز خوراک، وزارت کے سینئر افسران، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میں گندم کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی نمائندوں نے متفقہ طور پر اجلاس کو آگاہ کیا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور کسی بھی علاقے میں گندم کی کوئی قلت نہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے کہ رواں سال پاکستان میں گندم کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 13 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن زیادہ رہنے کا تخمینہ ہے۔وہیٹ بورڈ نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ گندم کی متوقع پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے اور ملک کے پاس گندم کے خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبائی حکومتیں گندم کی مارکیٹ کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنائیں اور موثر مارکیٹ مینجمنٹ کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ شرکانے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان باقاعدہ اور موثر رابطے اور ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے مفادات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ذخیرہ اندوزی کی روک تھام، مارکیٹ کی موثر نگرانی اور صارفین کو مناسب قیمتوں پر گندم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامی اور قانونی اقدامات کرے گی۔وفاقی وزیر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطے کو مزید موثر بنائیں، مارکیٹ کی نگرانی کو مضبوط کریں اور گندم کی بلا تعطل فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے یا قیمتوں میں بلاجواز اضافے کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں۔

پچھلی پوسٹ

حالیہ علاقائی کشیدگی کے بعد آئل پیدا کرنے والے کئی ممالک پاکستان میں تیل ذخیرہ کرنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں، جنید انوار

اگلی پوسٹ

آپریشن بنیانٌ مرصوص نے پاکستان کی تزویراتی بصیرت، قومی استحکام اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو دنیا کے سامنے نمایاں کیا، احسن اقبال

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
آپریشن بنیانٌ مرصوص نے پاکستان کی تزویراتی بصیرت، قومی استحکام اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو دنیا کے سامنے نمایاں کیا، احسن اقبال

آپریشن بنیانٌ مرصوص نے پاکستان کی تزویراتی بصیرت، قومی استحکام اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو دنیا کے سامنے نمایاں کیا، احسن اقبال

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper