• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

خواتین، بچوں اور نوجوانوں کو ترقیاتی حکمت عملی کا محور بنا کر ہم مساوی اور جامع مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری کا آبادی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 11, 2026
in پاکستان
0
خواتین، بچوں اور نوجوانوں کو ترقیاتی حکمت عملی کا محور بنا کر ہم مساوی اور جامع مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری کا آبادی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خواتین، بچوں اور نوجوانوں کو ترقیاتی حکمت عملی کا محور بنا کر ہم ایک ایسا مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں جو مساوی اور جامع ہو۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہارآبادی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن جو اس سال ’’نوجوانوں کی امیدوں کو حقیقت کا روپ دینا -آج اور آنے والے کل کے لیے‘‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، میں عالمی برادری کے ساتھ مل کر اس عزم کی تجدید کرتا ہوں کہ ہم ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں ہر شہری کو باوقار زندگی، صحت کی سہولیات اور یکساں مواقع میسر ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ایک نوجوان اور باصلاحیت آبادی سے مالا مال ملک ہے، ہمارے پینسٹھ فیصد سے زائد شہریوں کی عمر تیس برس سے کم ہے جو قومی ترقی کے لیے ایک غیر معمولی موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے نوجوانوں کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات، فنی مہارت اور روزگار کے مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ ایک موثر آبادیاتی اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں جو معاشی ترقی، جدت اور سماجی خوشحالی کو نئی رفتار دے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ نوجوانوں پر کی جانے والی آج کی سرمایہ کاری درحقیقت پاکستان کے مستقبل کے لیے سرمایہ کاری ہے، ہمیں خواتین اور بچوں کی صحت اور فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کی اہمیت کا بھی مکمل ادراک ہونا چاہیے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ زچہ و بچہ کی صحت، بچوں کی بقاء، مناسب غذائیت، تعلیم اور بنیادی صحت کی معیاری سہولیات تک رسائی، ترقی کے بنیادی ستون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک مائوں کو حمل اور زچگی کے دوران قابل تدارک خطرات کا سامنا ہو، بچے غذائی قلت کا شکار ہوں یا بچیوں کو تعلیم اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع سے محروم رکھا جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ دن ہمیں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس وژن کی بھی یاد دلاتا ہے جنہوں نے خواتین کو حقوق، وقار اور اختیار دلانے کے لیے نمایاں جدوجہد کی، انہوں نے قومی ترقی میں خواتین کے اختیار، تعلیم اور تولیدی صحت کی اہمیت پر ہمیشہ زور دیا اور ان کا یہ وژن آج بھی ہماری قومی کوششوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آبادی اور ترقی ایک دوسرے سے گہرا تعلق رکھتے ہیں، تعلیم، صحت، صنفی مساوات، غربت میں کمی اور معاشی مواقع میں پیش رفت خاندانوں اور معاشروں کو مضبوط بناتی ہے اور ایک خوشحال اور مستحکم معاشرے کی تشکیل میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر خاتون کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی اور ہر بچے کو مناسب نگہداشت، غذائیت اور تعلیم فراہم کرنا نہ صرف ہماری اخلاقی ذمہ داری بلکہ ایک قومی تقاضا بھی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں تمام متعلقہ فریقوں جن میں حکومتی ادارے، پارلیمنٹ کے اراکین، جامعات، سول سوسائٹی کی تنظیمیں، ترقیاتی شراکت دار، مذہبی رہنما، ذرائع ابلاغ اور مقامی برادریاں شامل ہیں، سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عوام کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین، بچوں اور نوجوانوں کو ترقیاتی حکمتِ عملی کا محور بنا کر ہم ایک ایسا مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں جو مساوی اور جامع ہو۔ صدر مملکت نے کہا کہ آئیے اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم ایسا پاکستان تعمیر کریں جہاں ہر فرد اپنی امیدوں کو حقیقت کا روپ دے سکے، باہمی تعاون سے ہم اپنی آبادیاتی قوت کو انسانی ترقی اور دیرپا قومی خوشحالی میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا منگی ڈیم پولیس سٹیشن واقعے کے بعد پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کے ’’آپریشن شعبان‘‘ کی کامیابی پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین

اگلی پوسٹ

آبادی سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت اور معاشرے کے تمام طبقات کی مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی یوم آبادی پر پیغام

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان کے دشمنوں کی جانب سے ملک کے مثبت سفر، ترقی اور خوشحالی کو روکنے کی کوششوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف

آبادی سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت اور معاشرے کے تمام طبقات کی مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی یوم آبادی پر پیغام

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper