کراچی( نمائندہ خصوصی)چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال آرائیں نے ڈسٹرکٹ کورنگی پریزیڈنٹ محمد اجمل سومرو کی سرپرستی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما محب چانڈیو کے مرحوم بیٹے تصور علی کے سوئم
میں شرکت کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائے مغفرت کی۔پرویز اقبال آرائیں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں
اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور محب چانڈیو سمیت تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس محمد فاروق اعوان، وائس پریزیڈنٹ CBKC اے ڈی چانڈیو، پولیٹیکل
ایڈوائزر نعیم اعوان، پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین و سینئر ایڈووکیٹ محمد شاہد میو، میڈم تنویر عباسی، محمد اجمل سومرو، محمد ریحان، محمد نوید چکوالی، ڈسٹرکٹ کورنگی یوتھ پریزیڈنٹ الشریف فاؤنڈیشن، میڈم امام دادی،
اسفار پرویز سمیت سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔آخر میں مرحوم کے درجاتِ بلندی، مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی اجتماعی دعا کی گئی۔

