اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):ضلع میر پور اور لیپہ ویلی میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔تفصیلات کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کی ملک دشمن سرگرمیوں کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے ضلع میرپور اور لیپہ ویلی میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ضلع میرپور اور لیپہ ویلی میں ’’کالعدم ایکشن کمیٹی مردہ باد‘‘ کے نعرے، عوام کا شرپسند عناصر کے خلاف شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا۔سول سوسائٹی کے نمائندوں نے
شرپسندوں کو دوٹوک تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے بہکاوے میں اب کوئی نہیں آئے گا۔عوامی امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی سازش ناکام کرکے سول سوسائٹی نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا نام نہاد احتجاجی ایجنڈا مسترد کر دیا۔میرپور اور لیپہ ویلی کی عوام کا پاکستان اور پاک فوج سے والہانہ اظہار محبت؛ فضا کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔سول سوسائٹی نے عوام سے کالعدم کمیٹی سے بائیکاٹ کی اپیل کی ۔ضلع میرپور اور لیپہ ویلی کے شہریوں نے مسائل کے حل کے لیے صرف آئینی اور قانونی طریقہ کار کی حمایت کا واشگاف اعلان کیا۔غیور کشمیری عوام نے کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں کو ملکی بقاء کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا۔

