• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

چینی گروپ کی پاکستان کے توانائی کے شعبےمیں بڑی سرمایہ کاری کی تجویز، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا پاک-چین توانائی شراکت داری کو وسعت دینے کا خیرمقدم

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 2, 2026
in پاکستان
0
چینی گروپ کی پاکستان کے توانائی کے شعبےمیں بڑی سرمایہ کاری کی تجویز، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا پاک-چین توانائی شراکت داری کو وسعت دینے کا خیرمقدم
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے چین کے شیڈونگ گروپ کارپوریشن کے چیئرمین ہاؤجیان شِن نے ملاقات کی جس میں پاکستان کے توانائی کے شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملاقات کے دوران ہاؤ جیان شِن نے پاکستان کی توانائی ویلیو چین میں سرمایہ کاری میں اپنی کمپنی کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور طویل المدتی سٹریٹجک شراکت داری کی تجویز پیش کی۔انہوں نے بتایا کہ شینڈونگ گروپ اپ سٹریم آئل اینڈ گیس آپریشنز بشمول فیلڈ آپٹیمائزیشن، ڈرلنگ سروسز اور پیداوار میں اضافے کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی اور مہارت رکھتا ہے اور پاکستان میں ہائیڈروکاربن کی پیداوار بڑھانے کے لئے تعاون کا خواہاں ہے۔چیئرمین شینڈونگ گروپ نے ریفائنریوں کی جدیدکاری بالخصوص فرنس آئل کو اعلی قیمت کی ریفائنڈ پٹرولیم مصنوعات میں تبدیل کرنے کے لئے فلوئیڈ کیٹالیٹک کریکنگ (ایف سی سی) یونٹ کی تنصیب میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان میں توانائی سے متعلق آلات کی تیاری کے ایک پیداواری مرکز کے قیام کی تجویز بھی پیش کی جو نہ صرف ملکی ضروریات پوری کرے بلکہ مشرق وسطیٰ کی منڈیوں کے لئے برآمدات کا ذریعہ بھی بن سکے۔ انہوں نے آف شور آئل کی تلاش اور ترقی کے شعبے میں کمپنی کی مہارت سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کے آف شور سیکٹر میں مشترکہ تعاون کی تجویز پیش کی۔انہوں نے لیڈ مائننگ، سلفر پروسیسنگ پلانٹ کے قیام اور پاکستان کے ساحلی علاقوں میں مربوط انرجی سٹیز کے قیام سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں۔ان توانائی پر مبنی صنعتی مراکز میں ایل این جی انفراسٹرکچر، پٹرولیم ذخیرہ گاہیں اور پٹروکیمیکل صنعتیں شامل ہوں گی جن کا مقصد صنعتی ترقی اور توانائی کے تحفظ کو فروغ دینا ہے۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے کا جامع جائزہ لے رہا ہےجس کا مقصد توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنانا، سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور پورے شعبے میں ویلیو ایڈیشن کو بڑھانا ہے۔انہوں نے شینڈونگ گروپ کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت قابل عمل سرمایہ کاری کی تجاویز کو عملی شکل دینے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔وفاقی وزیر نے پٹرولیم ڈویژن کوچینی کمپنی کی تمام تجاویز پر فوکل پرسنز مقرر کر کے فوری پیشرف کی ہدایت کی تاکہ کمپنی کے ساتھ رابطے کو مؤثر بنایا جا سکے اور تجاویز پر بروقت پیشرفت یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے شینڈونگ گروپ کی پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کی شراکت داریاں پاکستان کی معاشی ترقی اور توانائی کے شعبے کی تبدیلی میں نمایاں کردار ادا کریں گی۔

پچھلی پوسٹ

وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی کا پاکستان ریلوے کو مکمل طور پر ڈیجیٹل ادارہ بنانے کا عزم، تمام جاری و مجوزہ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ڈیجیٹل خدمات کو مزید تیز رفتار اور عوام دوست بنانے کا فیصلہ

اگلی پوسٹ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper