ریاض(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ اور انسدادِ منشیات محسن رضا نقوی منگل کو ایک اہم سرکاری دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔ الملک خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض پہنچنے پر سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے پاکستانی ہم منصب کا پرجوش اور شاندار استقبال
کیا۔سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق، اس دورے کے دوران دونوں رہنمائوں کے مابین پاک سعودی سیکیورٹی تعاون، انسدادِ منشیات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئےشاہ خالد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا

