لاہور ( نمائندہ خصوصی).”پنجاب نیو ہیلتھ کلچر” کے تحت مریضوں کی صحت کے تحفظ کے لئے پہلی مرتبہ ہر سرکاری ہسپتال کی روزانہ جامع صفائی کی جا رہی ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سرکاری
hgہسپتالوں کی روزانہ بھرپور صفائی(ڈیپ کلینگ) جاری ہے- وزیراعلی مریم نواز شریف کو ہسپتالو ں کی ڈیپ کلینگ کی ڈیلی رپورٹ پیش کی جارہی ہے، ڈیجیٹل مانیٹرنگ جاری ہے -ہسپتالوں کی ڈیپ کلینگ کی وجہ سے انفیکشن کے امراض میں واضح کمی آئی ہے -تحصیل،ڈسٹرکٹ اور دیگر بڑے ہسپتالوں کے داخلی راستوں، راہداریوں اور تمام وارڈز کی بھرپور صفائی کی جا رہی ہے-ہسپتالوں کے ویٹنگ ایریاز او رپبلک واش رومز کی خصوصی صفائی کی جا رہی ہے
-ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹر زکو انفیکشن فری کرنے کے لئے ہر روز بھرپور پروفیشنل کلینگ جاری ہے – سرکاری ہسپتالوں کے دروازوں او رکھڑکیو ں کو بھی صاف کیاجاتا ہے – ہسپتالوں میں فرش کی صفائی کے لئے مخصوص کیمیکلز کے ذریعے دھلائی اور صفائی کا عمل جاری ہے -سرکاری ہسپتالوں میں بچوں اور خواتین کی صحت کے لئے پیڈز اور گائنی وارڈز کی خصوصی صفائی کی جارہی ہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کے ہر شہری بالخصوص بچوں اور خواتین کی صحت کی فکر ہے۔ یورپی معیار پر ہسپتالوں کی ڈیپ کلینگ کی وجہ سے متعدی امراض کے پھیلاومیں کمی ممکن بنائی جا رہی ہے۔

