• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

عزادارانِ اہلِ بیتؑ کے تحفظ،امن اور سہولت کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف فرنٹ لائن پر،مانیٹرنگ کی کمانڈ خود سنبھال لی

جدید فیزیکل و سائبر پیٹرولنگ، کیو ار کوڈ پینک بٹن سسٹم،ایل ٹی ای، سی سی ٹی وی اور اینٹی سموگ گنز، پہلی بار محرم الحرام کے انتظامات میں بہترین کوآرڈینیشن وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سول سیکرٹریٹ میں پراونشل انٹیلی جنس سینٹر کا اہم دورہ،محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ،جلوسوں اور مجالس کی لائیو سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کا معائنہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ یونٹس سے براہ راست بات چیت،سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم،منفی مواد بلاک یا سست کرنے کے نظام سے آگاہ کیا گیا فرقہ واریت اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا حکم،مدارس میں انگریزی اور حساب کی تعلیم کو لازمی بنانے کی ہدایت اتحاد بین المسلمین کے ساتھ مکمل رابطہ اور ہم آہنگی پر زور،ڈی سی پاکپتن سے بہشتی دروازہ واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب، جلوسوں کے راستوں پر پانی کے چھڑکاؤ اور سبیلوں کے انتظامات پر اظہار اطمینان پنجاب بھر میں سکیورٹی کا جدید نظام متحرک کر دیا،انتظامیہ،خفیہ ادارے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک پیج پرہیں: مریم نوازشریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 24, 2026
in پاکستان
0
عزادارانِ اہلِ بیتؑ کے تحفظ،امن اور سہولت کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف فرنٹ لائن پر،مانیٹرنگ کی کمانڈ خود سنبھال لی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 لاہور ( نمائندہ خصوصی) عزادارانِ اہلِ بیتؑ کے تحفظ،امن اور سہولت کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف فرنٹ لائن پر کھڑے ہوکرمانیٹرنگ کی کمانڈ خود سنبھال لی۔ پنجاب میں پہلی بار محرم الحرام میں جدید فیزیکل و سائبر پیٹرولنگ، کیو آر کوڈ پینک بٹن سسٹم،ایل ٹی ای، سی سی ٹی وی، اینٹی سموگ گنزکے انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سول سیکرٹریٹ میں پراونشل انٹیلی جنس سینٹر کا دورہ کر کے عاشورہ کے انتظامات، سکیورٹی کے اقدام کا جائزہ لیا اورخود تصدیق کی۔ پنجاب بھر کے ڈی سیز (DCs) اور ڈی پی اوز (DPOs) زوم لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب بھر میں سیکیورٹی کا جدید نظام متحرک کر دیا۔انتظامیہ،خفیہ ادارے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک پیج پرہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ یونٹس سے بھی براہ راست بات چیت کی اور سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پراونشل انٹیلی جنس سینٹر کی ڈیجیٹل وال پر تمام جلوسوں اور مجالس کی لائیو سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پراونشل انٹیلی جنس سینٹر میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پراونشل کنٹرول روم میں سائبر پیٹرولنگ کے فلو چارٹ پر بریفنگ دی گئی۔منفی مواد بلاک یا سست کرنے کے نظام سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فرقہ واریت اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا حکم دیا۔بتایا گیا کہ سائبر پیٹرولنگ کے لیے مخصوص ونگ قائم کردیاگیا، سوشل میڈیا کنٹینٹ کی مانیٹرنگ اور تیاری جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو ہوم سیکرٹری کی محرم سکیورٹی،کنٹرول روم، فیزیکل اور سائبر پیٹرولنگ اور نفری کی تعیناتی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خود صوبائی کنٹرول روم کے ذریعے تمام جلوسوں کی لائیو سی سی ٹی وی فیڈ کی نگرانی کی تصدیق کی۔اس موقع پر پنجاب بھر میں مجالس کی لوکیشن اور کیٹگری کا ڈیجیٹل میپ پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مختلف اضلاع میں جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا اور سیف سٹی کیمروں کی نگرانی کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اتحاد بین المسلمین کے ساتھ مکمل رابطہ اور ہم آہنگی پر زور دیا۔ دورے کے دوران ہی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی پاکپتن سے بہشتی دروازہ واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے محرم کے جلوسوں پر پانی کے چھڑکاؤ اور سبیلوں کے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا اور کہا کہ عزاداروں کے تحفظ اور سہولت پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ انتظامیہ اور پولیس(آج سے یوم عاشورہ تک) آج، کل اور پرسوں مکمل چوکس رہے۔ محرم الحرام کی سکیورٹی کے انتظامات ایسے ہوں کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ میں خود تمام اضلاع کے جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کر رہی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ شدید گرمی میں اہلِ تشیع بھائیوں کی مکمل سیفٹی اور سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی سبیلیں ہر صورت لگائی جائیں۔ ہر جلوس کے روٹ پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔ تاریخ میں پہلی بار محرم الحرام کے اتنے تفصیلی اور جامع انتظامات ہوئے۔ تمام کمشنرز اور ڈی سی کا امتحان ہے، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں ہوگی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پہلی بار دور دراز علاقوں کی امام بارگاہوں میں بھی کیو آر کوڈ نصب ہونا اطمینان بخش ہے۔ کسی قسم کی کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر کی مجالس اور جلوسوں کا ڈویژن اور ضلع وار ڈیٹا مرتب کیا ہے۔ پراونشل کنٹرول روم ہر ضلع سے براہ راست منسلک ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایل ٹی ای سسٹم فعال ہے۔ نیٹ ورک بند ہونے کی صورت میں بھی حکومتی رابطہ برقرار رہے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مدارس میں انگریزی اور حساب کی تعلیم کو لازمی بنانے کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے لیے پنجاب پولیس کے 1 لاکھ 24 ہزار جوان ڈیوٹی پر مامورہیں۔ پنجاب پولیس کیساتھ ساتھ پاکستانی فوج اور رینجرز بھی حفاظتی فرائض سرانجام دے گی۔ عوام کے تحفظ اور سکیورٹی اداروں کی معاونت کے لیے بڑی تعداد میں تربیت یافتہ رضاکار بھی متحرک ہیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امام بارگاہوں پر 4,836 کیو آر کوڈ والے پینک بٹن نصب کیے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں جلوسوں، مجالس اور حساس مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے رئیل ٹائم مانیٹرنگ جاری رہے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں مجموعی امن و امان کی مسلسل نگرانی کے لیے صوبائی کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا سیل کی کارروائی،رواں ماہ اب تک 6,000 سے زائد قابل اعتراض سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور مواد کے بارے میں پی ٹی اے کو رپورٹ کی جاچکی ہے۔ سکیورٹی کو فول پروف بنانے اور غیر مجاز سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے صوبے میں ڈرونز کے استعمال پر پابندی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ڈیٹا مینجمنٹ کو مؤثر بنانے کے لیے پی آئی ٹی بی کے اشتراک کار سے محرم ای پورٹل اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔ پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔جلوس کے روٹس پر چھتوں پر کھڑے ہونے اور اسلحہ نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال، وال چاکنگ اور اشتعال انگیز تقاریر پر سخت پابندی ہے، خلاف ورزی پر متعلقہ اداروں کوکارروائی کا حکم دے رکھا ہے۔ 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبہ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ گرمی کی شدت اور گردوغبار سے بچاؤ کے لیے جلوس کے راستوں پر اسموگ گن بھی موجودرہیں گی۔ عزاداروں کی سہولت کے لیے جلوسوں کے روٹس پر ٹھنڈے پانی کی سبیلوں کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریسکیو 1122، محکمہ صحت، سول ڈیفنس اور بلدیاتی ادارے باہمی اشتراک کار سے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے پنجاب کے تمام 9 ڈویژنز کے دورے مکمل کیے ہیں۔ مئی/اپریل سے جاری تیاریوں کی بدولت محرم الحرام کے ابتدائی 7 ایام مکمل طور پر پرامن اور محفوظ رہے۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/06/WhatsApp-Video-2026-06-25-at-3.49.20-AM.mp4
پچھلی پوسٹ

افغان رجیم کی اندرونی صفوں میں بڑی دراڑ، امیرِ طالبان کا اپنے ہی کمانڈر کے خلاف آپریشن کا حکم

اگلی پوسٹ

عمان کا آبنائے ہرمز کو بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے کھلا رکھنے کا اعلان

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
عمان کا آبنائے ہرمز کو بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے کھلا رکھنے کا اعلان

عمان کا آبنائے ہرمز کو بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے کھلا رکھنے کا اعلان

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper