کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) شہید عثمان بلوچ کو ہم سے بچھڑے 14 سال ہوگئے ۔کچھ لوگ کھیل کے میدان سے جاتے ہیں مگر ان کی خدمات اور یادیں ہمیشہ کے لئے دلوں میں نقش رہتی ہیں ۔ عثمان بلوچ نے اپنی پوری زندگی فٹبال کی خدمات اور ترقی میں وقف کردی عثمان بلوچ پاکستان کے واحد فٹبال آرگنائیزر تھے جنہوں نے اپنی جدوجہد اور کوشیشوں کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں ڈسٹرکٹ ۔صوبائی اور نیشنل لیول کے ٹورنامنٹ
کامیابی کے ساتھ آرگنائیز کئے مختلف اداروں سے فٹبال کے لئے اسپانسر شپ بھی دلائی اسی طرح 1990 کے دہائی میں پاکستان فٹبال چمپیئن شپ چاروں صوبوں میں منعقد کرائی اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ایک بڑا اسپانسر شپ دلانے میں بھی کامیاب ہوئے 2006 اور 2010 میں پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایک بہترین فٹبال آرگنائیزر کے ایوارڈ سے بھی نوازہ ۔ جب ڈسٹرکٹ ملیر وجود میں آیا شہید عثمان بلوچ کو ڈسٹرکٹ ملیر فٹبال ایسوسی ایشن کا جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا 2005 میں ساف کپ کراچی میں منعقد ہوا تو پاکستان فٹبال فیڈریشن نے عثمان بلوچ کو بطور کواڈینئٹر مقررہ کیا خاص کر ڈسٹرکٹ ملیر میں بیشتر فٹبال اسٹیڈیم کو گراسی فیلڈ میں تبدیل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
مہران اسپورٹس فٹبال کلب ملیر کے صدر اور بانی بھی رہے عثمان بلوچ 21نومبر 7محرم الحرام 2012 میں روڈ حادثہ میں شہید ہوئے عثمان بلوچ کی خدمات پاکستان کے فٹبال منظر نامے پر ان کا کردار نمایاں اور ناقابل فراموش رے گا ۔ آل پاکستان شہید عثمان بلوچ فٹبال ٹورنامنٹ2026 ستمبر میں منعقد کیا جائے گا اسحاق عثمان ۔سید مراد علی شاہ وزیر اعلی سندھ ۔سردار محمد بخش مہر اسپورٹس منسٹر سندھ ۔مرتضی وہاب میئر کراچی۔ سلمان عبدلمراد ڈپٹی میئر کراچی سے مالی معاونت کی اپیل ہےتاکہ ہم اپنے قومی فٹبال آرگنائیزر کو خراج تحسین پیش کرسکیں ۔اسحاق عثمان

