اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت منعقدہ پہلے اعلیٰ سطحی کمیٹی اجلاس کا کامیاب اختتام پاکستان کے لئے باعث فخر لمحہ ہے۔ پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹغیرمتزلزل ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس
تاریخی امن اقدام کی قیادت کرکے پاکستان کو سفارتی اور عالمی سطح پر مزید مستحکم کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اور انتھک محنت سے فریقین مذاکرات کی میز پر آئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دفتر خارجہ کی پوری ٹیم نے مذاکراتی عمل کے دوران پیشہ وارانہ صلاحیتوں کامظاہرہ کیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔برادر اور دوست ممالک بالخصوص قطر اور سوئٹزرلینڈ کے تعاون کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ تعمیری روابط، باہمی احترام اور مخلصانہ سفارتکاری ہی پائیدار امن اور استحکام کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مکالمے، باہمی افہام و تفہیم اور سب کے لئے بہتر مستقبل کے فروغ کی ہر کوشش کی مکمل حمایت جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔

