• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا اور ایران کی قیادت کو تعمیری روابط کے تسلسل اور مذاکراتی عمل سے وابستگی پر خراجِ تحسین

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 22, 2026
in پاکستان
0
وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا اور ایران کی قیادت کو تعمیری روابط کے تسلسل اور مذاکراتی عمل سے وابستگی پر خراجِ تحسین
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکا اور ایران کی قیادت کو تعمیری روابط کے تسلسل اور مذاکراتی عمل سے وابستگی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے تاریخی عمل کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار اد ا کیا جس کے نتیجہ میں مثبت اور تعمیری ماحول میں مذاکرات ہوئے اور حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی۔ وزیر اعظم نے پیرکو ’’ایکس ‘‘ پر اپنے پیغام میں بتایا کہ الحمدللہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے فریم ورک کے تحت پہلی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئے اور حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی، جس میں 60 روز کے اندر ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق، سیاسی نگرانی فراہم کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی کا قیام اور مزید تکنیکی مذاکرات کے آغاز کا فیصلہ شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ امریکا اور ایران دونوں ممالک کی قیادت کو تعمیری روابط کے تسلسل اور مذاکراتی عمل سے وابستگی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور تمام برادر و دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس تاریخی عمل کو آگے بڑھانے میں قیمتی تعاون فراہم کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس ضمن میں وہ بالخصوص برادر ملک قطر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے ان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے سوئس حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے ان مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری کی۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کی انتھک کاوشوں نے ان مذاکرات کو کامیابی سے ہمکنار کیا، ان کی لگن، عزم اور ثابت قدمی قابلِ ستائش ہےاور ان کی کوششوں کے بغیر یہ پیش رفت ممکن نہ تھی۔وزیراعظم نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور دفتر خارجہ کی ٹیم کو بھی سفارتی کاوشوں پر دلی مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی محنت اور کردار کو بھی سراہا جنہوں نے ان مذاکرات کی کامیابی میں نمایاں حصہ ڈالا۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پائیدار امن اور دیرپا حل کے حصول کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کے فروغ میں اپنا دیانتدارانہ اور مخلصانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

پچھلی پوسٹ

آئی سی سی، خواتین کرکٹرز کیلئے زچگی کے بعد دوبارہ کرکٹ میں واپسی سے متعلق نئی ہدایات جاری

اگلی پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہو گئے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہو گئے

وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہو گئے

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper