راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی)شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں سیکیورٹی فورسز کی اہم کاروائی، 8 خوارجی جھنم واصل، متعدد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق، شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں فتنہ الخوارج کی
موجودگی کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ہلاک ہونے والے خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ۔خارجیوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 2 جوانوں کی شہادت ہوئی ہے زرائع کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ اور کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

