• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

بلاول بھٹو زرداری کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو 73ویں سالگرہ پر شاندار خراجِ عقیدت

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 21, 2026
in پاکستان
0
بلاول بھٹو زرداری کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو 73ویں سالگرہ پر شاندار خراجِ عقیدت
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد /کراچی (نمائندہ خصوصی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو 73ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک متحد، جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کی دائمی علامت ’’چاروں صوبوں کی زنجیر‘‘ تھیں،بی بی شہید کاایک مضبوط وفاق، بااختیار وفاقی اکائیوں، آئین کی بالادستی اور سب کیلئے وقار، مساوات و یکساں مواقع پر مبنی معاشرے کا وژن آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے لیئے مشعلِ راہ ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی لیگیسی ایک ایسے پاکستان کے لیے روشنی کا مینار ہے جو اپنے دفاع میں مضبوط، اپنے عوام کے حقوق کے تحفظ میں ثابت قدم اور جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ و جائز جدوجہد کی حمایت میں غیر متزلزل ہو۔ ہفتہ کو میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو محض اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم نہیں تھیں بلکہ وہ بے آواز لوگوں کی آواز، مظلوموں کی طاقت اوراقتدار کے ایوانوں سے دور رکھے گئے شہریوں کی امید تھیں۔انہوں نے کہا کہ بی بی شہید نے سیاست کو عوامی خدمت کے ایک عظیم مقصد میں ڈھال دیا اور اپنی پوری زندگی ایسے پاکستان کی تعمیر کے لیے وقف کر دی جہاں ہر شہری وقار، مواقع اور انصاف کے ساتھ زندگی گزار سکے،خواہ اس کا تعلق کسی بھی طبقے، جنس، مذہب یا قومیت سے ہو ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قید و بند،سیاسی انتقام اور طویل جلاوطنی کے باوجود شہید محترمہ بینظیر بھٹو آمریت اور اُن کی کٹھ پتلیوں کے خلاف اپنی جدوجہد میں کبھی متزلزل نہیں ہوئیں۔انہوں نے غیر معمولی جراَت و غیر متزلزل عزم کے ساتھ جمہوریت کی بحالی اور 1973 کے آئین کی بالادستی کے لیے تاریخی تحریکوں کی قیادت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پیغام اور مشن کو اُنکی شہادت بھی خاموش نہ کر سکی۔ اُن کی لیگیسی آج بھی ہر اس پاکستانی خاتون میں زندہ ہے جو رکاوٹوں کو توڑنے کا حوصلہ رکھتی ہے، ہر اس نوجوان میں زندہ ہے جو بہتر مستقبل کا خواب دیکھتا ہے اور ہر اس شہری میں زندہ ہے جوجمہوریت، مساوات اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتا ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اُن کی جماعت شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کی روشنی میں ملک میں جمہوری حکمرانی، سماجی انصاف اور ہر پاکستانی کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اُن کے مشن کو آگے بڑھائے گی۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ آج ان اصولوں سے اپنا تجدید عہد کریں جن کے لیے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی گزاری، جدوجہد کی اور جامِ شہادت نوش کیا تاکہ ایک جمہوری، روادار اور عوام دوست پاکستان کا ان کا خواب آنے والی نسلوں تک قوم کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتا رہے۔

پچھلی پوسٹ

بے بنیاد افواہیں ، غلط معلومات پھیلانے والے عناصر من گھڑت بیانیے کے ذریعے ملک میں عدم استحکام اور انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

اگلی پوسٹ

اے این ایف کی کارروائیاں ، 2خواتین سمیت 6 منشیات سمگلر گرفتار

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
اے این ایف کی کارروائیاں ، 2خواتین سمیت 6 منشیات سمگلر گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں ، 2خواتین سمیت 6 منشیات سمگلر گرفتار

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper