کراچی ( نمائندہ خصوصی)عالمی شہرت یافتہ براڈ کاسٹر، کرکٹ جرنلسٹ قمر احمد ہم میں نہ رہے، دو ہفتے قبل وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہوئے تھے جس سے جاں بر نہ و سکے اور آج صبح گیارہ بجے اپنی رہائشگاہ میں داغ مفارقت دے
گئے، قمر احمد کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب بیت الاسلام مسجد، ڈیفنس فیز فور میں ادا کی جائے گی، جسد خاکی کی تدفین ڈیفنس فیز ایٹ کے قبرستان میں ہو گی, انہوں نے حیدآباد,کراچی لندن,ملبورن اور یورپ کے ممالک رہائش پذیررہے
کرکٹ سے محبت و پیار کا یہ عالم تھا انہوں نے ٹسٹ میچ کی دنیا بھر میں رپورٹنگ ,بروکاسٹ اور کمپیئرنگ بھی کیا تھا لندن کا ان کے گھر میں عمران خان سمیت کئ بڑے کرکٹ کا مسکن رہا ہے BBC کے علاوہ دنیا پھر کے بڑے اخبارات میں
ان کے مضامین شائع ہوتا رہے قمر احمد نے شادی نہیں کی تھی۔ قمر احمد کے انتقال کو پاکستان رپورٹرز فورم انٹرنیشنل نے کرکٹ ۔عالمی اسپورٹس ۔اورپاکستانی صحافت کا عظیم نقصان قرار دیا ہے صدر پاکستان رپورٹرز فورم انٹرنیشنل کے
صدر میاں طارق جاوید سیکرٹری جنرل انفاس کھوکھر نے کہا کہ قمر احمد نے پاکستان کا نام عالمی صحافت روشن کیا ۔دنیا بھرمیں جہاں جہاں کرکٹ کھیلی جاتی تھی وہاں قمر احمد نے پاکستان کا پرچم بلند کیا ۔قمر احمد نے پاکستان میں
فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہت نام کمایا پھر 60کی دہائی میں برطانیہ میں بی بی سی میں اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے۔500 سے زائد ٹیسٹ کور کرنے کے علاوہ تمام کرکٹ ولڈکپ کور کرنے والے ایک ہی صحافی تھے ۔میاں طارق جاوید اورانفاس کھوکھر اور ایگزیکٹو کونسل نے قمر احمد کے انتقال پر دلی تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی
