• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

صدر مملکت کاامریکااور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کا خیرمقدم، وزیراعظم ، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ، وفاقی وزیر داخلہ اور فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 18, 2026
in پاکستان
0
صدر مملکت کاامریکااور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کا خیرمقدم، وزیراعظم ، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ، وفاقی وزیر داخلہ اور فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے اور دنیا کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔ جمعرات کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ فروری 2026 میں شروع ہونے والے تنازعے نے خطے کے عوام کو بے پناہ مصائب سے دوچار کیا اور عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی، تجارت اور اقتصادی استحکام کو شدید متاثر کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس نوعیت کا سانحہ دوبارہ کبھی رونما نہیں ہوگا اور خطے کے ممالک اب اپنی توانائیاں ترقی، خوشحالی اور اپنے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کریں گے۔صدر مملکت نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ان کی انتھک سفارتی کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے فریقین کو معاہدے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پورے بحران کے دوران ایک اصولی، متوازن اور تعمیری کردار ادا کیا اور مسلسل مذاکرات، تحمل اور تنازعات کے پرامن حل پر زور دیتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطے برقرار رکھے۔ صدر آصف علی زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، آیت اللہ سید مجتبیٰ حسین خامنہ ای، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت کو بھی سراہا، جنہوں نے تنازعے کے سفارتی حل کو یقینی بنایا اور امن کے فروغ میں کردار ادا کیا۔صدر مملکت نے قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر سمیت برادر ممالک کے علاوہ روسی فیڈریشن اور چین کی قیمتی معاونت کو بھی سراہا جن کی کوششوں اور مذاکرات کی حوصلہ افزائی نے امن کے قیام کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور مقررہ مدت کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں کو تیز کریں تاکہ پائیدار امن اور ترقی کی راہ ہموار ہوسکے۔صدر مملکت نے کہا کہ ہیرو وہ ہیں جنہوں نے جنگ ختم کی، نہ کہ وہ جو جنگ شروع کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد اور پاکستان کے نام سے منسوب یہ مفاہمتی یادداشت خطے میں دیرپا اور جامع امن کی بنیاد ثابت ہوگی جس سے ممالک اقتصادی ترقی، توانائی کے شعبے میں تعاون اور اپنے عوام کی بہتری پر توجہ مرکوز کرسکیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جنگ تباہی اور مصائب کے سوا کچھ نہیں لاتی، امن ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے تمام برادر ممالک کے ساتھ امن اور خوشحالی کے مشترکہ سفر میں یکجہتی کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

پچھلی پوسٹ

وفاقی بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کے شعبوں پر مزید توجہ دی جانی چاہیے، سینیٹر روبینہ قائم خانی

اگلی پوسٹ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے گھاناکے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے گھاناکے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے گھاناکے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper