• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر کا 16 سے 22 جون تک شمالی علاقے جات میں لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 17, 2026
in پاکستان
0
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر کا 16 سے 22 جون تک شمالی علاقے جات میں لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے )کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے 16 سے 22 جون 2026 تک شمالی علاقے جات میں لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا۔منگل کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور شمالی خیبرپختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں اضافہ متوقع ہے۔شدید بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، پتھر اور ملبہ بہہ کر نشیبی علاقوں میں آنے کا خدشہ ہے۔قراقرم ہائی وے سمیت متعدد اہم شاہراہیں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہو سکتی ہیں۔جگلوٹ، سکردو، شگر، حسینی آباد اور دیگر علاقوں کو حساس زون قرار دیا گیا۔مظفرآباد، کیل، شاردا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ برقرارہیں۔لوئر چترال، لوئر کوہستان، ایبٹ آباد اور لوہار گلی کے علاقوں میں بھی ممکنہ لینڈ سلائیڈ کا خدشہ ہے۔این ای او سی نے 16 سے 19 جون تک پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان آزاد کشمیراور بلوچستان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کاالرٹ بھی جاری کر دیا۔پنجاب کے علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں مری، گلیات اور ملحقہ پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور سڑکیں زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ ہے۔جنوبی خیبرپختونخوا میں دریائے گومل کے اطراف میں اچانک سیلابی ریلے متوقع ہے۔لکی مروت میں دریائے کرم اور دریائے ٹوچی کے اطراف میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت کے نشیبی علاقوں میں زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔سوات، چترال، شانگلہ، مینگورہ اور اپر دیر میں پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔اپر کوہستان، لوئر کوہستان، بٹگرام اور مانسہرہ میں شدید بارشوں کے باعث اچانک سیلابی ریلے متوقع ہے۔مظفرآباد، وادی نیلم، باغ اور راولاکوٹ میں برساتی ریلوں اور مقامی سیلاب کا خدشہ ہے ۔گلگت بلتستان کے ضلع غذر، گپس یاسین، دیامر، سکردو، داریل، تانگیر اور گلگت میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔شمال مشرقی بلوچستان میں بھی متوقع بارشوں کے باعث مقامی سطح کی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔پہاڑی ملحقہ علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں میں اچانک طغیانی متوقع ہے۔ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی، دکی، شیرانی اور سبی کے اضلاع ممکنہ طور پر متاثر ہو سکتے ہیں۔دریائے ژوب اور اس سے منسلک ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں اچانک اضافہ متوقع ہے۔دریائے ناری اور گردونواح کے علاقوں میں مقامی فلیش فلڈ کا خطرہ بڑھ گیا۔نشیبی علاقوں زیر آب آنے اوربرساتی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافے کا امکان ہے۔شدید بارشوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو حساس شاہراہوں اور پہاڑی علاقوں میں الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔سیاح اور مسافر شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔عوام این ڈی ایم اے کی آفیشل ایپ ’’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘‘ سے بروقت معلومات حاصل کریں۔این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

پچھلی پوسٹ

بھارت اگر ہمارا پانی بند کرے گا تو ہم اس کی سانس بند کر دیں گے، محمد حنیف عباسی

اگلی پوسٹ

کشمیریوں کے حقوق کی بات کرنا میرا حق ہے،مشعال ملک

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کشمیریوں کے حقوق کی بات کرنا میرا حق ہے،مشعال ملک

کشمیریوں کے حقوق کی بات کرنا میرا حق ہے،مشعال ملک

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper