• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وفاقی بجٹ ریلیف، عوامی فلاح، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے ،برآمدات میں اضافے، صنعتی و زرعی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی ترقی کا بجٹ ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 12, 2026
in پاکستان
0
وفاقی بجٹ ریلیف، عوامی فلاح، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے ،برآمدات میں اضافے، صنعتی و زرعی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی ترقی کا بجٹ ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ ریلیف ،عوامی فلاح اور تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے ،برآمدات میں اضافے، صنعتی و زرعی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی ترقی کا بجٹ ہے،اب خوشحالی کا وقت شروع ہو چکا ہے،معاشی استحکام حاصل ہونے سے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے،ترقی کا سفر بھرپور طریقے سے جاری رہے گا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے وفاقی بجٹ کے حوالے سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے پایاں شکر ادا کرتا ہوں جس کے فضل و کرم اور قوم کی دعائوں سے ہم نے معاشی استحکام حاصل کیا جس کی بدولت آج ہم نے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے مشکل ترین حالات میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، مشکلات کا سامنا کیا اور اپنے ملک کے معاشی استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کیا، عوام سے وعدہ کیا تھا کہ معاشی استحکام حاصل ہونے کے بعد اس کے ثمرات براہ راست عام آدمی تک پہنچائیں گے، الحمدللہ اب خوشحالی کا وقت شروع ہو چکا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مشکل دور کے بعد جس بہتری اور ریلیف کا میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا اور جس ریلیف کی میری قوم حقیقی معنوں میں مستحق ہے، اس کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بجٹ ریلیف کا بجٹ ہے، عوامی فلاح کا بجٹ ہے، یہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا بجٹ ہے، یہ برآمدات میں اضافے، صنعتوں کے فروغ، زرعی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی ترقی کا بجٹ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس بجٹ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ معیشت کی مضبوطی کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچیں اور ہر طبقہ اس ترقی میں شامل ہو، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور پوری معاشی ٹیم، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور تمام متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور جذبے نے اس ریلیف کو ممکن بنایا۔وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت عوام کو اپنی چھت کی سہولت فراہم کرنے سے لے کر ٹیکس ریلیف تک، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے متوسط طبقے پر بوجھ کم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے آپ کی حکومت نے ٹھوس اور موثر اقدامات کیے ہیں،انشاء اللہ تعالیٰ ترقی کا یہ سفر بھرپور طریقے سے جاری رہے گا اور ہم عوام کہ فلاح و بہبود کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

پچھلی پوسٹ

چین نے دیوہیکل ایل این جی بردار جہاز کی تعمیر شروع کر دی

اگلی پوسٹ

سابق سینیٹر تاج آفریدی موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
سابق سینیٹر تاج آفریدی موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

سابق سینیٹر تاج آفریدی موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper