راولپنڈی( نمائندہ خصوصی)افغانستان کے مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر مولوی عبداللہ عرف ابو بکر پاکستان فضائیہ کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق کارروائی افغانستان کے صوبہ کنڑ کے
علاقے چَوگان میں کی گئی، جہاں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔حملے کے دوران مولوی عبداللہ کے خاندان کے افراد اور اس کے قریبی ساتھی بھی مارے گئے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی انتہائی درستگی کے ساتھ کی گئی، جس میں متعدد اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔مولوی عبداللہ عرف ابو بکر کو فتنہ الخوارج کا سرگرم کمانڈر قرار دیا جاتا تھا اور وہ سرحد پار دہشتگرد کارروائیوں میں مطلوب تھا۔

