کوئٹہ۔اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): رکن بلوچستان اسمبلی ۔بلوچستان نیشنل پارٹی ویمن ونگ کی سربراہ اور ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چیئرپرسن محترمہ فرح عظیم شاہ نےمظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایوی ایشن کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور قومی فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ بہادر سپوت پوری قوم کا سرمایہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں قومی
تاریخ کا روشن باب ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ محترمہ فرح عظیم شاہ نے مزید کہا کہپاک فوج کے بہادر افسران اور جوان وطن کے دفاع، سلامتی اور قومی فرائض کی انجام دہی کے دوران بے مثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے اہلکار پوری قوم کے ہیرو ہیں جن کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے حادثے میں شہید ہونے والے افسران و جوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک سا نحے پر پوری قوم سوگوار ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے مزید کہا ہے کہ شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی
توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
