• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پانچویں گورو ارجن دیو جی کے جوڑ میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 11, 2026
in پاکستان
0
پانچویں گورو ارجن دیو جی کے جوڑ میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(نمائندہ خصوصی):متروکہ وقف املاک بورڈ وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام سکھ مذہب کے پانچویں گورو ارجن دیو جی کے شہید ی دن(جوڑ میلہ) کی تقریبات میں شرکت کے لیے600 سے زائد بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ واہگہ چیک پوسٹ پر صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے یاتریوں کا شا ندار استقبال کیا۔ پاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دہلی گورو دوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے جتھ لیڈر سردار پرمجیت سنگھ چنڈوک جتھ کے ہمراہ اور شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار پرمجیت سنگھ جتھ کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں۔صوبا ئی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دھرتی پیار محبت اور امن کا پیغام دیتی ہے، اس دفعہ جتنے یاتریوں نے ویز ا اپلائی کیا حکومت پاکستان نے سب کو ویزا جاری کیا۔ چیئرمین بورڈ قمرالزمان نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی انتظامیہ یاتریوں کے محفوظ، آرام دہ اور باوقار قیام کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان مذہبی سیاحت کے فروغ اور اقلیتوں کے مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اورمتروکہ وقف املاک بورڈ سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق نے واہگہ بارڈر پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کے موقع پر اتنی تعداد میں14 سال بعد سکھ یا تری پاکستان آئے ہیں اور یہ دن متفقہ طور پر منایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کی سہولیات کے لیے چیئرمین بورڈ کی ہدایات کے مطابق تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں، میڈیکل سکیورٹی بہترین ٹرانسپورٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اورگرمی سے بچا ئوکے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ،یاتریوں کو ٹھنڈے منرل واٹر کی بوتلیں فراہم کی گئیں۔ فول پروف سیکورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں ہم گھبرائے نہیں بلکہ تمام صوبائی حکومتوں کے نمائندگان کے ہمراہ یاتریوں کی خدمت کے لیے مصروف عمل ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ سکھ یاتری10 روز پاکستان میں قیام کریں گے، مرکزی تقریب16 جون کو گورو دوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہو گی،بھارتی سکھ 10 روزہ دورہ کے دوران گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب ، گردوارہ پنجہ صاحب ، گورودواررہ دربار صاحب کرتار پور کی یاترا کریں گے، یاتری19 جون کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس روانہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کو پاکستان میں اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے پرامن اور سازگار ماحول فراہم کیا گیاہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری یاتریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے میڈیکل کیمپ، ایمبولینس سروس اور ہنگامی طبی امداد کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ بھارتی جتھہ لیڈر سردار گرمیت سنگھ بوہ نے واہگہ بارڈر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ دونوں ملکوں کے عوام کے دلوں میں کو ئی دوری نہیں ہے بلکہ دونوں اطراف کے لوگ آپس میں ملنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس راستے میں حائل رکاوٹ کو دور کرنا چاہیے ،پاکستان کی جانب سے ہمیں جو محبت اور پیار ملتا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔بھارت سے آئے سکھ یاتری سردار پرمجیت سنگھ نے کہاکہ ہم پاکستا ن کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اور یہ دھر تی مذ ہبی لحاظ سے بھی ہما رے لیے بہت مقدس ہے، انہیں پاکستان آ کر جو دلی سکون ملا ہے وہ لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ محبت اور خلوص کا یہ سلسلہ مزید آگے بڑ ھے اور نفرتوں کی جگہ امن کو فروغ ملے۔ واہگہ بارڈر آ مد کے بعد یاتری کو سخت سیکیورٹی اور جدید ایئر کنڈیشن بسوں میں گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب روانہ کیا گیا جہا ں وہ ایک روز قیام کریں گے ۔

پچھلی پوسٹ

اقتصادی ترقی کو قومی ایمرجنسی کے طور پر لینا ہوگا، پائیدار ترقی کے بغیر ملک کو درپیش معاشی چیلنجز پر قابو پانا ممکن نہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال کی قومی اقتصادی کونسل کو بریفنگ

اگلی پوسٹ

آزادکشمیر میں ایکشن کمیٹی کے 38 میں سے 35 نکات پر عملدرآمد ہوچکا تھا،مہاجرین مقیم پاکستان کے حوالے سے سپریم کورٹ آزادکشمیر نے قرار دیا ہے کہ نئی اسمبلی فیصلہ کرے، اعظم نذیر تارڑ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post

آزادکشمیر میں ایکشن کمیٹی کے 38 میں سے 35 نکات پر عملدرآمد ہوچکا تھا،مہاجرین مقیم پاکستان کے حوالے سے سپریم کورٹ آزادکشمیر نے قرار دیا ہے کہ نئی اسمبلی فیصلہ کرے، اعظم نذیر تارڑ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper