اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی اسپورٹس رپورٹر)ایمان پاکستان تحریک کے زیرِ اہتمام منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران ایک صحافی نے رکنِ صوبائی اسمبلی بلوچستان، محترمہ فرح عظیم شاہ سے سوال کیا کہ اس ٹورنامنٹ کے لیے اسلام

آباد کا انتخاب کیوں کیا گیا؟اس سوال کے جواب میں محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد وہ مرکز ہے جو پاکستان کے تمام صوبوں کو آپس میں جوڑتا ہے، اسی لیے اس قومی نوعیت کے ٹورنامنٹ کے لیے اسلام آباد کو منتخب کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایونٹ میں ملک کے مختلف حصوں سے متعدد ٹیموں نے شرکت کی، جن میں کشمیر کی ٹیم کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا کیونکہ “کشمیر بنے گا پاکستان” ہمارا قومی مؤقف اور ایمان ہے۔انہوں نے
مزید کہا کہ پشین بلوچستان کی نمائندگی کر رہا ہے جبکہ اوّران کو اس لیے شامل کیا گیا تاکہ دنیا کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ بلوچستان کا اصل چہرہ امن، کھیل اور ترقی ہے۔ اوّران کے حوالے سے پھیلائی جانے والی دہشت گردی کی باتیں محض چند شرپسند عناصر کی وجہ سے ہیں، حقیقت میں بلوچستان کے عوام پُرامن اور محبِ وطن ہیں۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ بلوچستان سے اسلام آباد آنے والے تمام کھلاڑی اور شائقینِ کرکٹ اس بات کا ثبوت ہیں

