لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کوہ سلیمان کے علاقے میں کمانڈر سمیت ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد ہلاک کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے ٹی ٹی پی کے کمانڈر جہنم رسید کرنے پر
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کو شاباش دی ہے- دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے والی سی سی ڈی ٹیم قابل تحسین ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پاک دھرتی پر دہشت گردی کی نیت سے آنے والوں کو سخت ترین جواب ملے گا۔ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کا کوئی دین یا نظریہ نہیں –
