• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا کی چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 5, 2026
in پاکستان
0
وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا کی چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا نے چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے ایتھوپیا کے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایتھوپیا کی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے مشترکہ وژن کی بنیاد پر دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور ایتھوپیا کے تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973ء میں ایتھوپیا کے تاریخی دورے اور ادیس ابابا میں پاکستان کے سفارت خانے کے افتتاح کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ دوطرفہ سیاسی مشاورت کے معاہدے سے سفارتی روابط مزید مستحکم ہوں گے اور علاقائی و عالمی امور میں تعاون کو فروغ ملے گا۔چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سینیٹ آف پاکستان میں پاکستان۔ایتھوپیا فرینڈشپ گروپ کے قیام کا ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ فورم دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط اور مستقل مکالمے کو فروغ دے گا۔انہوں نے بین الاقوامی پارلیمانی فورمز بشمول اقوام متحدہ ، آئی پی یو، سی پی اے اور ایشیائی پارلیمانی اسمبلی میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے انٹر پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) کے بانی چیئرمین کے طور پر پارلیمانی سفارتکاری کو عالمی امن، تعاون اور جامع ترقی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ قرار دیا اور ایتھوپیا کی پارلیمانی قیادت کو اس پلیٹ فارم پر فعال تعاون کی دعوت دی۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایتھوپیا کی پارلیمنٹ کے سپیکر کو وفد کے ہمراہ پاکستان کا دودہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ انھوں نے کہا کہ اعلی سطح وفود کے تبادلوں سے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔اقتصادی تعاون پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کی ’’اینگیج افریقہ پالیسی‘‘ کو افریقی ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تذویراتی روابط کے فروغ کا مؤثر فریم ورک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ تجارتی حجم دونوں ممالک کے اصل معاشی امکانات کی عکاسی نہیں کرتا اور زراعت، انجینئرنگ، کاسمیٹکس، ادویات، ٹیکسٹائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اسپورٹس گڈز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفارت خانے کے قیام اور براہِ راست فضائی روابط کے ذریعے عوامی روابط میں اضافے کا خیرمقدم کیا۔ماحولیاتی تعاون کے حوالے سے انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ “ایتھو۔پاکستان گرین ڈائیلاگ” کو ماحول دوست تعاون کی مثبت مثال قرار دیا۔انہوں نے پاکستان اور ایتھوپیا کے تاریخی و ثقافتی ورثے کا حوالہ دیتے ہوئے سیاحت، تعلیمی وظائف، جامعات اور تحقیقی اداروں کے درمیان روابط اور مشترکہ تحقیق کے فروغ پر زور دیا۔چیئرمین سینیٹ نے مزید یاد دلایا کہ سینیٹ آف پاکستان نے 25 مئی 2025ء کے خصوصی اجلاس میں افریقہ ڈے سے متعلق تاریخی قرارداد منظور کی تھی، جس کے تحت 25 مئی کو پاکستان۔افریقہ دوستی کے دن کے طور پر منانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے سیاسی، پارلیمانی، اقتصادی، تعلیمی، ماحولیاتی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا نے چیئرمین سینیٹ کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ایتھوپیا اور افریقی براعظم کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون کو سراہا۔

پچھلی پوسٹ

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کا دراز اور علی بابا گروپ کے نمائندوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس

اگلی پوسٹ

وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق سے پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور کی ملاقات، انسانی حقوق کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post

وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق سے پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور کی ملاقات، انسانی حقوق کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper