• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر میں جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ، ٹیکس وصولی نظام میں انسانی مداخلت اور صوابدیدی اختیارات کو کم سے کم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، شہباز شریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 4, 2026
in پاکستان
0
وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر میں جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ، ٹیکس وصولی نظام میں انسانی مداخلت اور صوابدیدی اختیارات کو کم سے کم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، شہباز شریف
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان لینڈ ریونیو کی وصولیوں کو مزید موثر، شفاف اور فیس لیس بنانے کے لیے جامع منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے ذریعے ایک خودکار، جدید اور موثر ٹیکس مینجمنٹ نظام کا یہ منصوبہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں سنگ میل ثابت ہوگا، ٹیکس وصولی کے نظام میں انسانی مداخلت اور صوابدیدی اختیارات کو کم سے کم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا جس میں ٹیکس نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ٹیکس وصولیوں میں اضافے کیلئے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ان لینڈ ریونیو کی وصولیوں کو مزید موثر، شفاف اور فیس لیس بنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا گیا۔وزیر اعظم نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے ذریعے ایک خودکار، جدید اور موثر ٹیکس مینجمنٹ نظام کا یہ منصوبہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔ انہوں نے ٹیکس وصولی کے نظام میں انسانی مداخلت اور صوابدیدی اختیارات کو کم سے کم کرنے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے نفاذ سے نہ صرف محصولات میں اضافہ ہوگا بلکہ ٹیکس نظام میں شفافیت، انصاف اور عوامی اعتماد کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ معیشت کی دستاویزی شکل اور ٹیکس نیٹ میں توسیع کے لیے ایف بی آر اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔وزیر اعظم نے غیر قانونی سگریٹس کے خلاف موثر کارروائیوں پر صوبائی حکومتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے انکم ٹیکس وصولی کے مجوزہ آٹومیٹڈ نظام کو آزمائشی بنیادوں پر اسلام آباد سے شروع کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیکس کا نیا مجوزہ نظام جائیدادوں، گاڑیوں اور بینکوں کے ڈیٹا کے ذریعے کم ظاہر کی گئی آمدن اور اثاثوں کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بریفنگ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی کے ذریعے ٹیکس کے نظام کو خودکار، شفاف اور موثر بنایا جائے گا۔نئے نظام کے تحت نیشنل فیس لیس آڈٹ ونگ، نیشنل اسیسمنٹ ونگ اور فیلڈ آپریشنز ونگ قائم کرنے کی تجویز ہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ انفورسمنٹ اقدامات کے ذریعے سگریٹ کے شعبے سے قومی خزانے کو اس سال 40 ارب روپے اضافی ٹیکس وصولی متوقع ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین ، اعظم نذیر تارڑ، مصدق مسعود ملک ، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللّٰہ تارڑ، شزافاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، معاون خصوصی ہارون اختر اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

پچھلی پوسٹ

معروف ادیبہ، صحافی اور پی ایف یو جے کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال کی کتاب ’’تریمت کتھا‘‘ کی تقریبِ رونمائی

اگلی پوسٹ

پاکستان کا حج کوٹہ 100 فیصد استعمال ہوا ، وزارت بہترین کارکردگی ، پرائیوٹ سیکٹر کی سخت مانیٹرنگ کی بدولت لبیتم سمیت 4 عالمی ایوارڈ ملے ، وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post

پاکستان کا حج کوٹہ 100 فیصد استعمال ہوا ، وزارت بہترین کارکردگی ، پرائیوٹ سیکٹر کی سخت مانیٹرنگ کی بدولت لبیتم سمیت 4 عالمی ایوارڈ ملے ، وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper