اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈنمارک کی وزیرِ اعظم میٹے فریڈرکسن کو مسلسل تیسری بار وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں
وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے نو منتخب وزیراعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک امن، پائیدار ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے لئے مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے عوام کی باہمی خوشحالی اور ترقی کے لئے میٹے فریڈرکسن کی قیادت میں پاکستان اور ڈنمارک کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
