کویٹہ( نمائندہ خصوصی)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی خواتین ونگ کی صدر۔ رکن صوبائی اسمبلی اور ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چیئرپرسن محترمہ فرح عظیم شاہ نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی صدر اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی حالیہ اشتعال انگیز تقریر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے اور بلوچ و پشتون اقوام کے درمیان نفرت، بداعتمادی اور تقسیم پیدا کرنے کی مذموم کوشش ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان صدیوں سے مختلف
اقوام، قبائل اور ثقافتوں کے باہمی احترام، بھائی چارے اور رواداری کی سرزمین رہا ہے، جہاں بلوچ اور پشتون عوام نے ہمیشہ امن، یکجہتی اور مشترکہ مفادات کے لیے مل کر کردار ادا کیا ہے۔ کسی بھی سیاسی رہنما کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے عوام کے درمیان نفرت اور تعصب کو ہوا دے۔میڈم فرح عظیم شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی، سیاسی برداشت اور باہمی احترام کی اشد ضرورت ہے۔ سیاسی قیادت کو چاہیے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے بیانات سے گریز کرے جو صوبے کے امن و استحکام اور عوامی ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے بلوچستان عوامی پارٹی ہر قسم کی نفرت انگیز سیاست، لسانی تعصب اور تقسیم پیدا کرنے والے بیانیے کو مسترد کرتی ہے اور صوبے میں امن، ترقی اور تمام اقوام کے درمیان بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے مطالبہ کیا کہ سیاسی قائدین ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں اور ایسے بیانات سے اجتناب کریں جو عوام کے درمیان انتشار اور کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔

