کوئٹہ۔(نمائندہ خصوصی)ملک بھرکی طرع قلات میں 28 مئی یوم تکبیرقومی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجارہاہے، قلات انتظامیہ کی جانب سے یوم تکبیرکے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سے ایک شانداریلی ڈپٹی کمشنرقلات
منیراحمددرانی کی زیرقیادت نکالی گئی۔ ریلی میں تمام محکموں کے سربراہان اور قلات کے غیورعوام نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ریلی ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سے شروع ہوکر قلات بازار اور شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے واپس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس پر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر پولیس فورس کی جانب سے سکیورٹی کے موثر انتظام کیئے گئے تھے۔

