منی/اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کی جس دوران دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کو عید الاضحٰی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزارت داخلہ سے جمعرات کو جاری ااعلامیے کے مطابق سعودی وزیر داخلہ نے پاکستانی ہم منصب کو حج کی مبارکباد دی،انہوں نے پاک سعودیہ دوطرفہ تعلقات اور داخلی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا ۔
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ فیڈرل کانسٹیبلری سپشل ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کے 200 اہلکاروں کو سعودی عرب میں ٹریننگ دی جائے گی، باہمی تعاون کے فروغ کے لئے سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا اعلیٰ سطح کا وفد بہت جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے حج کے دوران سعودی حکومت کے بہترین انتظامات کو سراہا۔ دونوں وزرائے داخلہ نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سعودی وزیر داخلہ نے علاقائی کشیدگی میں کمی کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا