لاہور( نمائندہ خصوصی): پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور پنجاب اسمبلی کے رکن کے درمیان مبینہ تنازع نے سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے دونوں فریقین کی جانب سے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ معاملہ متعلقہ تحقیقاتی ادارے تک پہنچ چکا ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات نے حالیہ پیشی کے
دوران اپنے اپنے مؤقف کے حق میں مختلف ثبوت حکام کے حوالے کیے جن میں مبینہ بینک ٹرانزیکشنز سفری ریکارڈ گاڑیوں کی ملکیت چیٹ ریکارڈز اور دیگر دستاویزات شامل ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہےاداکارہ مومنہ اقبال کے مطابق ان کی ثاقب چدھڑ سے چند برس قبل جان پہچان ہوئی جو بعد ازاں قریبی تعلق میں تبدیل ہوگئی اداکارہ کا مؤقف ہے کہ ثاقب چدھڑ ان سے شادی کرنا چاہتے تھے تاہم بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ اور چار بچوں کے والد ہیں جس کے بعد انہوں نے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کیااداکارہ کے مطابق حال ہی میں ان کی منگنی ہو چکی ہے اور جلد نکاح متوقع ہے جس پر ثاقب چدھڑ مبینہ طور پر ناراض ہوئے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں مومنہ اقبال نے الزام عائد کیا کہ ان کے منگیتر کو سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے ایک مبینہ جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی کوشش بھی کی گئی جس کے بعد وہ قانونی تحفظ کے لیے متعلقہ اداروں سے رجوع کرنے پر مجبور ہوئیںدوسری جانب ثاقب چدھڑ کے وکیل نے اداکارہ کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات باہمی رضامندی اور گہری دوستی پر مبنی تھے وکیل کے مطابق 2021 سے مارچ 2025 تک مختلف اوقات میں تقریباً 70 سے 80 لاکھ روپے اداکارہ کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے جبکہ بیرون ملک دوروں مہنگے تحائف رہائش شاپنگ اور دیگر اخراجات بھی ثاقب چدھڑ برداشت کرتے رہےوکیل نے مزید دعویٰ کیا کہ ایک ٹویوٹا فارچونر اور ایک ہونڈا گاڑی بھی اداکارہ کے زیر استعمال رہیں جن کی ادائیگی ثاقب چدھڑ نے کی جبکہ گاڑیاں اداکارہ کے نام پر رجسٹرڈ ہیں علاوہ ازیں لاہور اسلام آباد اور مری کے متعدد نجی دوروں کے اخراجات بھی ان ہی کی جانب سے ادا کیے جاتے رہےثاقب چدھڑ کے
وکیل نے ایک قیمتی گھڑی کا ذکر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اداکارہ وہ گھڑی اپنے ساتھ لے گئیں اور واپسی کا مطالبہ کرنے پر انکار کر دیا ان کا کہنا تھا کہ ان کے موکل تعلق کو سنجیدگی سے آگے بڑھانا چاہتے تھے اور باقاعدہ رشتہ لے کر اداکارہ کے گھر بھی گئے تھےفریقین کی جانب سے متضاد دعوؤں کے بعد یہ معاملہ اب صرف سوشل میڈیا بحث تک محدود نہیں رہا بلکہ قانونی اور تفتیشی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے تاہم تاحال کسی بھی ادارے یا عدالت کی جانب سے حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیاماہرین کے مطابق اس نوعیت کے حساس معاملات میں سوشل میڈیا ٹرائل سے گریز کرتے ہوئے تحقیقات مکمل ہونے کا انتظار کرنا ضروری ہے تاکہ حقائق واضح ہو سکیںدریں اثنا زرائع کے مطابق مومنہ اقبال کی ثاقب چدھڑ سے پہلی ملاقات 2020-2021 میں ہوئیدونوں کا رشتہ بھی قائم ہونے کے قریب پہنچ گیا تھا آنے والے دنوں میں 5 سال کی مختلف تفصیلات سامنے آئیں گی جس میں آپ حیران رہ جائیں گے\مومنہ اقبال نے نہ ختم ہونے والی فنانس سپورٹ لی 5 کروڑ سے بھی دو تین گنا زائد کے مالی فائدے لیے گئے ہیںوکیل میاں علی اشفاق واضح رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ پر ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔ اس حوالے سے وہ جمعرات کو این سی سی آئی اے میں پیش ہوئیں اور مبینہ ہراسانی کے ثبوت پیش کیے
