اسلام آباد۔ ( نمائندہ خصوصی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوگیا، جس میں مختلف اہم قومی اور عوامی نوعیت کے امور پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران ارکان کی جانب سے قانون سازی، عوامی مسائل اور ملکی صورتحال سے متعلق نکات بھی اٹھائے جانے کا امکان ہے۔اجلاس کی کارروائی کے دوران
چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے وائس چیئرمین کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا چینی پارلیمانی وفد بھی ایوان میں موجود رہا اور سینیٹ کی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔ چینی وفد کی آمد کو پاکستان اور چین کے درمیان پارلیمانی روابط کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔چینی وفد اجلاس کے بعد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا سے ملاقات کرے گا، جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا جائے گا۔

