• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاک چین دوستی کا لازوال رشتہ نسلوں پر محیط ہے،یہ ہمارے دلوں کے بہت قریب ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر ’’پاک چین ثقافتی شام“ سے خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 20, 2026
in پاکستان
0
پاک چین دوستی کا لازوال رشتہ نسلوں پر محیط ہے،یہ ہمارے دلوں کے بہت قریب ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر ’’پاک چین ثقافتی شام“ سے خطاب
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ایسا رشتہ ہے جو نسل در نسل ہم تک منتقل ہوا، دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں سے دوستانہ تعلقات استوار ہیں، پاک چین دوستی کے بارے میں ہم اپنے بزرگوں سے داستانیں سنتے آئے ہیں اور ہم اپنی آنے والی نسلوں کو یہ داستانیں سنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب ”پاک چین ثقافتی شام“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات دانیال چوہدری، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل، چینی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن شی یوآن کیانگ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اس پروقار تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دہائیوں سے دوستانہ تعلقات استوار ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ایسا رشتہ ہے جو نسل در نسل ہم تک منتقل ہوا اور یہ ہمارے دلوں کے بہت قریب ہے، پاک چین دوستی کے بارے میں ہم اپنے بزرگوں سے داستانیں سنتے آئے ہیں اور ہم اپنی آنے والی نسلوں کو یہ داستانیں سنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نہ صرف پہاڑوں اور دریاؤں میں شریک ہیں بلکہ ایک مضبوط رشتے میں بھی بندھے ہوئے ہیں جو کبھی ٹوٹ نہیں سکتا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے بچوں کی جانب سے ثقافتی تقریب میں بہترین پرفارمنس دیکھ کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی ای پی ونگ اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے مہمان خصوصی پروفیسر احسن اقبال کو تقریب میں شرکت پر خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر احسن اقبال پاک چین دوستی کے مضبوط حامی رہے ہیں، سی پیک ٹو کے فروغ میں ان کا کلیدی کردار ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران پروفیسر احسن اقبال اس یقین کے ساتھ آگے بڑھے کہ پاک چین دوستی اس ملک کو خوشحالی کی طرف لے جائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے پروفیسر احسن اقبال کو تقریب سے خطاب کےلئے مدعو کیا۔ قبل ازیں وفاقی سیکرٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل اور چین کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن شی یوآن کیانگ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل نے تقریب میں شریک تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط روایات، مشترکہ اقدار اور طویل شراکت داری کی تاریخ پر استوار ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان دیرپا دوستی کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تجارت، معیشت اور سٹریٹجک تعاون کے علاوہ دونوں ممالک کے تعلقات عوامی روابط کے ذریعے بھی مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ ثقافت میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ لوگوں کو اس انداز میں قریب لائے جو بعض اوقات سرکاری دستاویزات نہیں لا سکتیں جبکہ گفتگو، موسیقی اور مشترکہ تجربات باہمی فہم و ادراک کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 75 برس کی تقریبات اس حقیقت کی یاددہانی ہے کہ دیرپا دوستی صرف پالیسی سازی کے کمروں تک محدود نہیں رہتی بلکہ ایسے خوشگوار لمحات میں بھی پروان چڑھتی ہے۔ انہوں نے تقریب کے انعقاد میں شامل تمام اداروں، فنکاروں، منتظمین اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ ثقافتی شام شرکا کے لئے یادگار لمحات، بامعنی گفتگو اور پاکستان و چین کی لازوال دوستی بارے تازہ احساسات کا باعث بنے گی۔چینی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن شی یوآن کیانگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور چین کی دوستی کو بے مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کی دنیا گواہ ہے، یہ ہر موقع پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ قبل ازیں تقریب میں آمد پر وفاقی وزرا پروفیسر احسن اقبال اور عطاء اللہ تارڑ نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ تقریب میں دونوں ممالک کے بچوں نے انتہائی شاندار پرفارمنس پیش کی۔ تقریب کے آخر میں وفاقی وزرا پروفیسر احسن اقبال اور عطاء اللہ تارڑ،چین کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن شی یوآن کیانگ، سیکرٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل اور دیگر نے چین پاکستان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی چین کے صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی چیانگ اور چینی عوام کو سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper