• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

, پاکستان اور بنگلہ دیش تاریخی روابط اور انتظامی و گورننس کے مشترکہ ورثے کے حامل ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال

گورننس کے تجربات کے تبادلے اور دونوں دوست ممالک کے اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔ایف بی آر نے بنگلہ دیش سول سروسز کے وفد کو اصلاحاتی اقدامات سے آگاہ کیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 18, 2026
in پاکستان
0
, پاکستان  اور بنگلہ دیش تاریخی روابط اور انتظامی و گورننس کے مشترکہ ورثے کے حامل ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر  راشد محمود لنگڑیال
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)بنگلہ دیش سول سروسز کے انتظامی کیڈر سے تعلق رکھنے والے سینئر افسران پر مشتمل 12 رکنی وفد نے پاکستان کے 21روزہ مطالعاتی دورے کے سلسلے میں اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ایف بی آر کا یہ دورہ ’’پالیسی انوویشن‘‘ کے موضوعاتی جزو کا حصہ تھا، جو اس پروگرام کے دوران وفد کے زیرِ مطالعہ تین بنیادی شعبوں میں شامل ہے، جبکہ دیگر دو شعبے ’’گورنمنٹ سسٹم‘‘ اور ’’ایجوکیشن لیڈرشپ‘‘ ہیں۔ وفد کے ہمراہ سول سروسز اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل فرحان عزیز خواجہ اور اکیڈمی کے فیکلٹی اراکین بھی موجود تھے۔چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے ایف بی آر پہنچنے پر معزز وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تاریخی روابط اور انتظامی و گورننس کے مشترکہ ورثے کے حامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے سول سرونٹس کے دوروں کے تبادلہ سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، گورننس کے تجربات کے تبادلے اور دونوں دوست ممالک کے اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔ انہوں نے وفد کو ایف بی آر میں شفافیت، کارکردگی اور ادارہ جاتی استعداد بہتر بنانے کے لیے متعارف کرائی گئی اہم اصلاحات اور بہتری کے لئے اٹھائے گیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران چیئرمین نے شرکاء کو کرپشن کے خاتمے، تبادلوں اور تقرریوں میں اقربا پروری کے کلچر کے سدباب اور موزوں افراد کو اہم ذمہ داری دینے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔ چیئرمین ایف بی آر نے افسران کی اے سےڈی تک درجہ بندی کی بنیاد پر نافذ کئے جانے والے جدید پرفارمنس ایویلیوایشن سسٹم(Performance Evaluation System) کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نئے نظام کے تحت اہم عہدوں پر تعینات 90 فیصد سے زائد افسران کیٹیگری اے اور بی سے تعینات کیے گئے ہیں۔پاکستان کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو سروس کے سینئر افسران نے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت مختلف اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد کوپوائنٹ آف سیل انٹیگریشن(Point of Sale Integration)، کمپلائنس رسک مینجمنٹ(Compliance Risk Management) ، افسران کی صوابدید ختم کرنے کے لیے فیس لیس کسٹمز سسٹم(Faceless Customs System)، کارکردگی سے منسلک مارکیٹ مسابقتی تنخواہوں کے نفاذ اور مختلف شعبوں میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) پر مبنی پیداواری نگرانی کے نظام سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں ممبرآئی آر آپریشنز، ممبر کسٹمز آپریشنز اور ممبر ایڈمنسٹریشن نے بھی شرکت کی۔بنگلہ دیشی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری محترمہ سلمیٰ صدیقہ مہتاب کر رہی تھیں جبکہ اس میں سینئر جوائنٹ سیکریٹریز محمد مصطفیٰ جمال حیدر، ابو ریحان میاں، فیروز احمد، محمد منیرالاسلام، توفیق امام، ریحان اختر، اے ایف ایم احتشام الحق، محمد شمس الحق، محمد عبدالسلام، ڈاکٹر ظل الرحمن اور ضیاء احمد سمن شامل تھے۔وفدکے اراکین نے ایف بی آر کےانتظامی ڈھانچہ ، ادارہ جاتی استعداد اور اصلاحات پر مبنی اقدامات کو سراہا۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے حاصل ہونے والے تجربات اور مشاہدات بنگلہ دیش میں بھی اسی نوعیت کی اصلاحات اور جدت متعارف کرانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی نے وفد کی میزبانی اور ادارے کے عملی و اصلاحاتی پہلوؤں سے متعلق مفید معلومات فراہم کرنے پر چیئرمین ایف بی آر کا شکریہ ادا کیا۔یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ادارہ جاتی تعاون اور انتظامی تجربات کے تبادلے کے ذریعے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

پچھلی پوسٹ

لاہور: واٹس ایپ کے ذریعے فراڈ اور موبائل ہیکنگ میں ملوث 15 رکنی گروہ گرفتار

اگلی پوسٹ

مکہ میں طبی سہولیات کا معیار پرکھنے کے لئے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے اپنے خون کے نمونے دے دیئے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
مکہ میں طبی سہولیات کا معیار پرکھنے کے لئے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے اپنے خون کے نمونے دے دیئے

مکہ میں طبی سہولیات کا معیار پرکھنے کے لئے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے اپنے خون کے نمونے دے دیئے

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper