• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں پاکستان نے آئی او سی کی تاریخی رکنیت حاصل کر لی، پاکستان انٹرنیشنل اولیو کونسل کا مکمل رکن بن گیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 12, 2026
in پاکستان
0
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں پاکستان نے آئی او سی کی تاریخی رکنیت حاصل کر لی، پاکستان انٹرنیشنل اولیو کونسل کا مکمل رکن بن گیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی قیادت اور مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان کے زرعی شعبے نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے باضابطہ طور پر انٹرنیشنل اولیو کونسل (آئی او سی) کی مکمل رکنیت حاصل کر لی ہے جو زیتون کے تیل اور ٹیبل زیتون کے شعبے کی دنیا کی سب سے بڑی بین الحکومتی تنظیم ہے۔زیتون کے تیل اور ٹیبل زیتون سے متعلق 2015ء کے بین الاقوامی معاہدے پر الحاق کی دستاویز سپین کے شہر میڈرڈ میں واقع آئی او سی ہیڈکوارٹر میں پاکستان کے سفیر برائے سپین ڈاکٹر ظہور احمد نے آئی او سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جائم لیلو کی موجودگی میں دستخط کی۔ دستخط شدہ دستاویز اب اقوام متحدہ کے ٹریٹی سیکشن میں جمع کروائی جائے گی جس کے بعد الحاق کا باضابطہ عمل مکمل ہو جائے گا۔ توقع ہے کہ پاکستان جون 2026ء میں ہونے والے آئی او سی کونسل آف ممبرز کے 123ویں اجلاس میں مکمل رکن کی حیثیت سے شرکت کرے گا۔یہ تاریخی کامیابی وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی مسلسل سفارتی کوششوں، سٹریٹیجک وژن اور بھرپور قیادت کا نتیجہ ہے جنہوں نے گزشتہ سال قرطبہ میں منعقدہ آئی او سی کونسل آف ممبرز کے 122ویں اجلاس میں ذاتی طور پر پاکستان کی امیدواری پیش کی تھی جہاں پاکستان نے بطور مبصر ریاست شرکت کی تھی۔آئی او سی میں پاکستان کی شمولیت کو ملک کی ابھرتی ہوئی زیتون کی صنعت کے لیے ایک انقلابی سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ دنیا کی تقریباً 98 فیصد زیتون کے تیل کی پیداوار کی نمائندگی کرنے والی اس تنظیم کی مکمل رکنیت حاصل ہونے سے پاکستان کو عالمی معیار، سرٹیفکیشن نظام، جدید تحقیق، تکنیکی تعاون، بین الاقوامی تربیتی مواقع اور اعلیٰ برآمدی منڈیوں تک براہ راست رسائی حاصل ہو گی۔آئی او سی کی رکنیت پاکستانی زیتون کے تیل اور ٹیبل زیتون کو بین الاقوامی معیار کے مطابق گریڈ کیے جانے کے قابل بنائے گی جس سے پاکستانی ایکسٹرا ورجن اولیو آئل کو یورپ، خلیجی ممالک، شمالی امریکہ اور مشرقی ایشیا کی اعلیٰ معیار کی منڈیوں تک زیادہ اعتماد اور کم تجارتی رکاوٹوں کے ساتھ رسائی حاصل ہو گی۔یہ رکنیت پاکستانی کسانوں، آئل ملرز اور محققین کو تکنیکی تربیت، بین الاقوامی تبادلہ پروگرامز، سکالرشپس اور مشترکہ تحقیقی منصوبوں میں شرکت کے مواقع بھی فراہم کرے گی۔ ان منصوبوں میں سی آئی ایچ ای اے ایم زاراگوزا، یونیورسٹی آف جائن، پولی ٹیکنک یونیورسٹی آف میڈرڈ اور اولیو ہیلتھ انفارمیشن سسٹم جیسے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون شامل ہوگا۔پاکستانی زیتون کے تیل کے پروڈیوسرز اب عالمی سطح کے معروف مقابلوں بشمول ’’ماریو سولیناس کوالٹی ایوارڈ‘‘ میں شرکت کے اہل ہوں گے جس سے پاکستان کی عالمی سطح پر برانڈنگ اور برآمدی صلاحیت کو مزید تقویت ملے گی۔اس تاریخی پیش رفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ آج پاکستان نے عالمی زیتون برادری میں اپنا جائز مقام حاصل کر لیا ہے، یہ کامیابی حکومتِ پاکستان کے وژن، عزم اور بلوچستان، خیبرپختونخوا، پوٹھوہار، سندھ اور آزاد کشمیر کے ہزاروں محنتی زیتون کے کاشتکاروں کی کاوشوں کا ثمر ہے۔ آئی او سی کی رکنیت محض ایک علامتی پیش رفت نہیں بلکہ ایک سٹریٹجک سنگ میل ہے جو زیتون کی کاشت کو خوردنی تیل میں خود کفالت، دیہی خوشحالی، ماحولیاتی استحکام اور اعلیٰ قدر کی زرعی برآمدات کا اہم ستون بنانے میں مدد دے گی۔ اب پاکستانی زیتون کے تیل کو دنیا کے بہترین زیتون کے تیل سے مقابلہ کرنے کا موقع حاصل ہو گیا ہے۔پاکستان نے بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب کے خطہ پوٹھوہار، سندھ اور آزاد جموں و کشمیر میں زیتون کی کاشت کے لیے 44 لاکھ ہیکٹر سے زائد اراضی کی نشاندہی کی ہے۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے اقدامات کے تحت ملک بھر میں زیتون کے بڑے پیمانے پر باغات، نرسریاں، آئل نکالنے کے یونٹس اور کسانوں کی تربیتی پروگرامز قائم کیے گئے ہیں تاکہ زیتون کی کاشت کو ایک پائیدار اور موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ فصل کے طور پر فروغ دیا جا سکے۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پاکستان کے زیتون کے شعبے کے فروغ کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی رکنیت سرمایہ کاری، جدت، برآمدات میں اضافے اور پائیدار زرعی ترقی کے لیے ایک اہم محرک ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں، محققین، پروسیسرز اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی تاکہ پاکستان مستقبل میں اعلیٰ معیار کے زیتون کے تیل کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ پیداواری ممالک میں شامل ہو سکے۔

پچھلی پوسٹ

Faircrown No Deposit Bonus Code Overview and Options for Australian Players

اگلی پوسٹ

کراچی میں 12 سے 24 مئی تک منتخب علاقوں میں پولیو بوسٹر ڈوز مہم جاری رہے گی، عائشہ رضا فاروق

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کراچی میں 12 سے 24 مئی تک منتخب علاقوں میں پولیو بوسٹر ڈوز مہم جاری رہے گی، عائشہ رضا فاروق

کراچی میں 12 سے 24 مئی تک منتخب علاقوں میں پولیو بوسٹر ڈوز مہم جاری رہے گی، عائشہ رضا فاروق

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper