لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جان پر کھیل کر خودکش بمبار کو روکنے والے جنڈ کے دیہاتی کو خراج تحسین پیش کیا ہےوزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایک بیان میں جنڈ کے نواحی گاؤں کے رہائشی
شہید لیاقت کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا اور کہا کہ شہید لیاقت کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شہید لیاقت کے خاندان سے اظہارِ ہمدردی بھی کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے خوشحال گڑھ چیک پوسٹپر جرات مندانہ ردعمل دینے پر اٹک پولیس ٹیم کو بھی سراہا اور کہا کہ پنجاب کو محفوظ بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کرینگے ۔

