• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وفاقی وزیر بحری امور کا گوادر بندرگاہ پر ٹیرف میں نمایاں کمی کا اعلان

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 11, 2026
in پاکستان
0
وفاقی وزیر بحری امور کا گوادر بندرگاہ پر ٹیرف میں نمایاں کمی کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے گوادر بندرگاہ پر ٹیرف میں نمایاں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد گہرے سمندر کی اس بندرگاہ کو خطے کے ایک مضبوط اور مسابقتی لاجسٹکس و ٹرانس شپمنٹ مرکز کے طور پر مستحکم کرنا ہے۔وزارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پیر کو وزیر بحری امور نے بیان میں کہا کہ نظرثانی شدہ ٹیرف پالیسی کے نتیجے میں گوادر کے ذریعے ٹرانزٹ اور بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ کنٹینر ٹریفک میں واضح اضافہ متوقع ہے جبکہ اس سے عالمی شپنگ لائنوں کی توجہ حاصل کرنے اور بندرگاہی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ نئی ٹیرف ساخت کے تحت کنٹینر بردار جہازوں اور ٹرانزٹ یا ٹرانس شپمنٹ کارگو لے جانے والے جہازوں کی برتھنگ فیس میں 25 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔اسی طرح بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ کنٹینر کارگو پر چارجز میں 40 فیصد اور ٹرانزٹ کنٹینر کارگو پر 31 فیصد کمی کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کارگو ہینڈلنگ کی استعداد بڑھانے کے لیے ایک اہم مراعت کے طور پر گوادر بندرگاہ پر جنرل کارگو کو ایک ماہ تک مفت سٹوریج کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ ملک کی دیگر بندرگاہوں پر یہ سہولت صرف پانچ دن تک محدود ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ مراعات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور آپریشنل ڈیٹا، مارکیٹ کے ردعمل اور کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ مراحل میں مزید ترامیم کا جائزہ لیا جائے گا۔ پالیسی کی مستقبل کی سمت خطے میں مسابقت، کارگو رجحانات اور پائیداری کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر طے کی جائے گی۔ محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ یہ اقدامات گوادر کو ایک جدید، سرمایہ کار دوست اور مسابقتی گہرے سمندر کی بندرگاہ میں تبدیل کرنے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہیں جو وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ، مشرقی افریقہ اور دیگر خطوں کے ساتھ تجارت کے لیے ایک سٹریٹجک گیٹ وے کا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کم لاگت اور کم رش والے شپنگ راستوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر گوادر خطے کی تجارتی سرگرمیوں میں زیادہ حصہ حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ نئی ٹیرف پالیسی سے شپنگ کمپنیوں کے آپریشنل اخراجات میں کمی، ٹرانس شپمنٹ اور فیڈر سروسز کے فروغ اور کارگو حجم میں اضافے کی توقع ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ان اقدامات سے ملکی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان کے لاجسٹکس و بحری شعبے کو مزید وسعت ملے گی۔چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ متوقع ہے کیونکہ متعارف کرائے گئے نئے ٹیرف سٹرکچر سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نےکہا کہ فیسوں میں کمی اور سہولیات میں بہتری سے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کار بھی متوجہ ہوں گے جس سے خطے کی معاشی ترقی تیز ہوگی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے۔

پچھلی پوسٹ

میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، 170 ملازمین کو برطرف کرنے والے ٹی وی چینل کے اشتہارات فی الفور بند کر دیئے گئے ہیں، عطاء اللہ تارڑ

اگلی پوسٹ

پاکستان کا مستقبل اُن نوجوانوں کا منتظر ہے جو بڑے خواب دیکھنے، مثبت سوچ اپنانے اور ناممکن کو ممکن بنانے کا حوصلہ رکھتے ہیں، احسن اقبال

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان کا مستقبل اُن نوجوانوں کا منتظر ہے جو بڑے خواب دیکھنے، مثبت سوچ اپنانے اور ناممکن کو ممکن بنانے کا حوصلہ رکھتے ہیں، احسن اقبال

پاکستان کا مستقبل اُن نوجوانوں کا منتظر ہے جو بڑے خواب دیکھنے، مثبت سوچ اپنانے اور ناممکن کو ممکن بنانے کا حوصلہ رکھتے ہیں، احسن اقبال

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper