• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پنجاب اسمبلی میں معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر قرارداد منظور

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 11, 2026
in پاکستان
0
پنجاب اسمبلی میں معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر قرارداد منظور
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور۔( نمائندہ خصوصی):پنجاب اسمبلی میں معرکہ حق بنیان مرصوص کو ایک سال ہونے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیراور دیگر سیکیورٹی اداروں وحکام کو خراج تحسین اور شہدا کو خراج عقیدت کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ پنجاب اسمبلی کاخصوصی اجلاس بھی ایک گھنٹہ 25منٹ کی تاخیر سے سپیکرملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔اجلاس کے شروع میں گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہاکہ کسی گروہی مذہبی نسلی تفریق کے بغیر پاکستانی قوم کے جذبات خود مختاری جغرافیائی سرحدوں کی آنچ نہ آنے پر پوری قوم متحد ہے،پورے ملک میں جوش و خروش سے معرکہ حق کا جشن منایا گیا۔ایوان میں وزیر خزانہ و پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمن نے معرکہ حق بنیان مرصوص کے ایک سال گزرنے پر پاکستان کی کامیابی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کی جومتفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ یہ ایوان معرکہ حق کے شہدا اور غازیوں کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ پوری قوم کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہے جو اس نازک موقع پر ہم آواز، یکجا اور مسلح افواج کے ہم قدم نظر آئی۔اس معرکے کی کامیابی، مسلح افواج کی بہادری کے ساتھ ساتھ قومی اتفاق اور یگانگت کی مرہون منت ہے۔ معرکہ حق کی کامیابی کا سہرا، سیاسی و عسکری قیادت کی بہترین حکمت عملی کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام ، علما کرام، میڈیا، سول سوسائٹی،اقلیتی برادری اور ان سب کے درمیان پائی جانے والی قومی یکجہتی اور اتفاق کے سر ہے۔قوم نے اس موقع پر ون نیشن ون وائس ایک قوم، ایک آواز "کا شاندار عملی مظاہرہ کیا، افواج پاکستان قرآن مجید کی سور الصف کی آیت مبارکہ کے مطابق بنیان مرصوص’ یعنی سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئیں،وطن عزیز کی مسلح افواج اور دیگر سیکورٹی ادارے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کی توقعات پر پورااترے ہیں۔مسلح افواج کی اس شاندار فتح نے دشمن کا غرور خاک میں ملا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلندکیا۔اس تاریخی کامیابی کا پس منظر یہ ہے کہ بھارت نے 22 اپریل 2025 کو پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناتے ہوئے 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب پاکستان پر بزدلانہ حملہ کر کے اس غیور قوم کو للکارا تھا۔اس حملے میں خواتین اور بچوں سمیت معصوم شہریوں کے ساتھ ساتھ مساجد اورمدارس نیز آبی ذخائر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔بھارتی جارحیت نے نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کو شدیدخطرے سے دوچار کر دیا تھا۔بزدل اور مکار دشمن کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ اس کا مقابلہ سیسہ پلائی دیوارسے ہے۔سیاسی اور عسکری قیادت میں قومی سلامتی کمیٹی نے افواج پاکستان کو بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل اختیار دیا جس پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان، قوم کی توقعات اور اعتماد پر پورا اتریں۔اب انشا اللہ کبھی بھارتی ناپاک سوچ کو پورا نہیں ہونے دیا جائے گا اور قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،مسلح افواج کی سربلندی کیلئے دعا گو ہے پاکستان زندہ باد پاک فوج ہمیشہ پائندہ باد۔حکومتی رکن احمد سعید خان نے معرکہ حق پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ پاکستان پر ڈالنے کیلئے دنیا کو جھوٹ دکھایا،افواج پاکستان و حکومت نے بھارتی دہشت گردی پر جو کردار ادا کیا وہ قابل فخر ہے،قوم نے سیسہ پلائی دیوار بن کر ہمیشہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔بھارت نے بہاولپور مریدکے اور نور خان ائیر بیس پر حملہ کیا بے گناہ بچوں و خواتین شہید ہوئے،دشمن نے حملہ کیا تو افواج نے جرات مندانہ صلاحیت سے دشمن کو جواب دیا تو آٹھ رافیل گرائے چھبیس کے قریب آدم پور پٹھان کوٹ ائیر بیسز میں فوجی اڈے نسیت و نابود کئے، شاہینوں نے ہوا میں پرواز بلند کرکے اپنی حکومت قائم کر لی دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان کی بری و فضائی فوج مضبوط اور قابل فخر ہے۔اپوزیشن رکن احمد مجتبیٰ چوہدری نے خطاب میں کہاکہ دشمن کے ناپاک عزائم کو معرکہ حق میں دھول چٹائی،ہندوتوا دوبارہ حملہ کر سکتے ہیں اس کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا، حکومتی رکن ذوالفقار شاہ نے معرکہ حق پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے بھارت کو دندان شکست دی اس سے دنیا حیران رہ گئی،جب ہماری فوج نے بھارتی جہاز گرائے تو پورا ماحول تبدیل ہوگیاپاکستانی پائلٹس نے بھارتی جہاز رافیل گرائے تو سب حیران رہ گئے، حکومتی رکن سمیع اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ معرکہ حق سے پہلے کا پاکستان اور معرکہ حق کے بعد کا پاکستان دنیا کو بدلنے جا رہے ہیں،جنوبی ایشیا کی سیاست نئے انداز سے ابھر کر سامنے آ رہی ہے پاکستان بڑا پلئیر معرکہ حق کے بعد دنیا کے سٹیج پر اپنا کردار ادا کرتا نظر آتا ہے،معرکہ حق کے بعد دنیا میں ثابت ہوگیا اور کسی ریاست نے وجود کو برقرار رکھنا ہے تو اسے دفاعی قوت رکھنا ہوگی، اگر دفاعی قوت نہ ہو تو پھر ہیلی کاپٹر سے ملکی سربراہ اٹھا لیا جاتا ہے،ملک کو عسکری قوت ہی بچاتی ہے،معرکہ حق پر میڈیا کے کردار قابل تحسین رہا،بھارت نے فیک نیوز سے کراچی پر قبضہ اور لاہور کو بھی فتح کرلیا تھا۔حکومتی رکن اسمبلی سید مدد اللہ نے خطاب میں کہاکہ ڈیرہ بگٹی کا پاکستانی ہو سندھ کا شہری ہو یا پنجابی ہو سب کے رشتے مساوی ہیں۔اپوزیشن رکن اقبال خٹک نے خطاب میں کہاکہ پاک افواج نے جو بھارت کو دھول چٹائی تو شاباش پاکستان ہمیشہ زندہ باد ہے ۔حکومتی رکن ممتاز چانگ نے خطاب میں کہاکہ معرکہ حق جنگ نہیں تھی بلکہ ایمان و غیرت قومی یکجہتی تھی، جس پر صدر،وزیر اعظم ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت تمام افواج کے سربراہان، قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ عہد کرتے ہیں کہ ہم فوج کے خلاف کسی طرح کی مہم جوئی نہیں کریں گے بلکہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے،حکومتی رکن امجد علی جاوید نے گفتگو میں کہاکہ ہم نے غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سے آٹھ گناہ طاقت کے حامل ملک کو اندر جاکر مارا اس کی چیخیں نکلیں جنگ بندی کی بھیک مانگتا رہا،ہمیں دہشت گرد کہنے والے دیکھ رہے ہیں کہ ایران امریکہ میں امن کے پیامبربن کر چل رہے ہیں۔حکومتی رکن خالد رانجھا نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل بھارت نے پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف سازش شروع کی۔ہم نے ذمہ دار ریاست ہوتے ہوئے ہر سطح پر اس کی انکوائری کی آفر کی ،لیکن بھارت نے طاقت کے نشہ میں پاکستان پر حملہ کر دیا ۔جب پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی طیارے گرائے پوری سیاسی قیادت افواج پاکستان کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن گئی ۔اپوزیشن رکن سجاد وڑائچ حکومتی رکن رانا احمد شہریاراپوزیشن رکن خیال کاستروحکومتی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی نرگس فیض ملک سمیت متعدد ممبران اسمبلی نے ایوان میں گفتگو کی۔

پچھلی پوسٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات ، ملک کی مجموعی صورتحال، افغانستان سے متعلق امور اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال

اگلی پوسٹ

میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، 170 ملازمین کو برطرف کرنے والے ٹی وی چینل کے اشتہارات فی الفور بند کر دیئے گئے ہیں، عطاء اللہ تارڑ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، 170 ملازمین کو برطرف کرنے والے ٹی وی چینل کے اشتہارات فی الفور بند کر دیئے گئے ہیں، عطاء اللہ تارڑ

میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، 170 ملازمین کو برطرف کرنے والے ٹی وی چینل کے اشتہارات فی الفور بند کر دیئے گئے ہیں، عطاء اللہ تارڑ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper