• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

معرکۂ حق محض ایک عسکری کامیابی نہیں بلکہ پوری قوم کے اتحاد، ایمان اور غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر ہے،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 9, 2026
in پاکستان
0
معرکۂ حق محض ایک عسکری کامیابی نہیں بلکہ پوری قوم کے اتحاد، ایمان اور غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر ہے،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پیغام
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ معرکہ حق  پاکستان کی تاریخ کا ایک فیصلہ کن لمحہ تھا جس نے دنیا پر واضح کر دیا کہ ریاستِ پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور آئینی وقار کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مکمل عزم رکھتی ہے۔ آپریشن’’ بنیان مرصوص ‘‘کے ایک سال مکمل ہونے پر یوم ’’معرکۂ حق‘‘کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ معرکۂ حق محض ایک عسکری کامیابی نہیں بلکہ پوری قوم کے اتحاد، ایمان اور غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے “آپریشن بنیانٌ مرصوص” کے ذریعے دشمن کی جارحیت کا نہایت پیشہ ورانہ، مؤثر اور بھرپور جواب دے کر یہ ثابت کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔ انہوں نے وطن عزیز کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور ان کے اہلِ خانہ کا صبر و حوصلہ قابلِ تحسین ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے سول و عسکری قیادت اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قربانیوں کو بھی سراہا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی قوم، بالخصوص نوجوانوں، میڈیا، سفارتی محاذ پر سرگرم افراد، سائنسدانوں   اور انجینئرز نے بھی قومی بیانیے کو مضبوط بنانے اور دفاع کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جو قابلِ ستائش ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ معرکۂ حق ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ قومی یکجہتی ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ سیاسی قیادت کا متفقہ مؤقف، عسکری قیادت کی بصیرت اور عوام کا غیر متزلزل اعتماد وہ قوت ہے جس نے ہر چیلنج کا مقابلہ ممکن بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جو امن کو ترجیح دیتی ہے، تاہم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہر قسم کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت اور عزم رکھتا ہے۔ آخر میں چیئرمین سینیٹ نے قوم پر زور دیا کہ وہ اس موقع پر تجدیدِ عہد کریں کہ پاکستان کو ایک مضبوط، مستحکم اور باوقار ریاست بنانے کے لیے متحد ہو کر کام کریں گے اور شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور قوم کو اتحاد و استقامت کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق عطا کرے۔

پچھلی پوسٹ

معرکۂ حق قوم کو اپنے بہادر محافظوں اور عوام کی جرات، قربانی اور غیر متزلزل عزم کی یاد دلا تا ہے، وجیہہ قمر

اگلی پوسٹ

معرکہ حق نے پاکستان کا عالمی مقام بلند کیا، آج ہر محب وطن پاکستانی سر اٹھا کر چل رہا ہے،سینیٹر روبینہ خالد

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
معرکہ حق نے پاکستان کا عالمی مقام بلند کیا، آج ہر محب وطن پاکستانی سر اٹھا کر چل رہا ہے،سینیٹر روبینہ خالد

معرکہ حق نے پاکستان کا عالمی مقام بلند کیا، آج ہر محب وطن پاکستانی سر اٹھا کر چل رہا ہے،سینیٹر روبینہ خالد

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper

Ads No. 1
Advertisement