اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلوچستان میں فرائض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کو دلی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے بہادر افواج کی ساتھ کھڑی ہے اور وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں
گی۔بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور شہید کے لواحقین سے دلی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ وطن عزیز کے امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور ملک کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔
