اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی ):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی چیئرپرسن عنبرین جان نے ملاقات کی۔جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق چیئرپرسن عنبرین جان نے علاقائی تنازع کے حل میں ثالثی اور سہولت کاری کی کوششوں کے ذریعے خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کے فروغ میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اور وزارتِ خارجہ کی ٹیم کے کردار کو سراہا۔نا ئب وزیرِ
اعظم و وزیرِ خارجہ نے چیئرپرسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے باخبر عوامی مکالمے اور تعمیری عوامی فہم کو فروغ دینے میں ذمہ دار اور پیشہ ورانہ میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے میڈیا کے شعبے میں پیشہ ورانہ معیار اور بہترین روایات کو فروغ دینے کے لیے پیمرا کی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

