اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)بلوچستان عوامی پارٹی کی خواتین ونگ کی صدر و صوبائی اسمبلی کی ممبر اور ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چئرپرسن محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ یکم مئی مزدور ڈے محنت کش طبقے کی عظمت قربانیوں اور قومی ترقی میں ان کے لازوال کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے مضبوط مزدور ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہے کیونکہ کسی بھی قوم کی ترقی خوشحالی اور استحکام میں مزدور طبقہ ریڑھ کی ہڈی کی
حیثیت رکھتا ہے وطن عزیز کی معاشی ترقی کا پہیہ انہی کے دم سے رواں دواں ہےمحترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ اسلام نے محنت، دیانت اور مزدور کے حقوق کے تحفظ پر خصوصی زور دیا ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت بھی مزدوروں کی فلاح و بہبود بہتر روزگار محفوظ ماحول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہےانہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے محنت کش بھائیوں کی خدمات کا نہ صرف اعتراف کریں بلکہ انہیں معاشرے میں وہ مقام دیں جس کے وہ حقیقی حقدار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مزدور طبقے کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے، کسان مزدور کاریگر اور محنت کش افراد ملکی معیشت کے اصل معمار ہیں حکومت بلوچستان مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اجرتوں میں بہتری سماجی تحفظ اور فلاحی منصوبوں کے ذریعے ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہےانہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم مزدوروں کے حقوق کا احترام کریں، انہیں عزت دیں محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ یوم مزدور ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم محنت کشوں کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ان کے مسائل کے حل بہتر مستقبل اور خوشحال پاکستان کے لیے اجتماعی جدوجہد جاری رکھیں

