• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
April 27, 2026
in پاکستان
0
وزیر اعظم شہباز شریف کی قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے قیمتی پتھروں سمیت قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال کیا ہوا ہے ،مقامی وسائل سے برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،سینٹرز آف ایکسیلنس کے قیام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں قیمتی پتھروں کی کان کنی و پراسیسنگ کی بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگی اور ان کی برآمدات میں اضافے کے عزم کے ساتھ ملک میں تین سینٹرز آف ایکسیلنس کے قیام سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے قیمتی پتھروں سمیت قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال کیا ہے یہ ایسا شعبہ ہے جس میں مقامی وسائل سے برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔معاون خصوصی ہارون اختر اور ان کی ٹیم کے شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں ،سینٹرز آف ایکسیلنس کے قیام میں شفافیت کے عنصر کو اہمیت دی جائے۔ وزیر اعظم نے پاکستانی قیمتی پتھروں کی پراسیسنگ کے بعد برآمدات میں اضافے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ذمہ داری وزارت منصوبہ بندی کو سونپ دی۔ وزارت منصوبہ بندی جلد جامع لائحہ عمل مرتب کرکے وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔ اجلاس کو قیمتی پتھروں کی پراسیسنگ اور کان کنی کے جدید طریقوں کو رائج کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ قیمتی پتھروں کی کٹائی، تراش خراش اور انہیں زیورات میں مزین کرنے کے قابل بنانے کے حوالے سے حکومت تین سینٹرز آف ایکسیلنس کا قیام عمل میں لا رہی ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سینٹرز کیلئے اراضی کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں سینٹر کے قیام کیلئے اراضی کی نشاندہی پر کام جاری ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ان سینٹرز آف ایکسیلنس میں قیمتی پتھروں کی بین الاقوامی معیار کی پراسیسنگ کیلئے تربیت فراہم کی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جولائی 2026 ءمیں پاکستان میں قیمتی پتھروں کے حوالے سے پہلی بین الاقوامی نمائش کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سری لنکا اور چین کے تعاون سے مخصوص قیمتی پتھروں کی پراسیسنگ کے حوالے سے افرادی قوت کی تربیت کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اجلاس کو قیمتی پتھروں کے کم سے کم ضیاع کے ساتھ کان کنی کے حوالے سے وزارت پٹرولیم کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مقامی آبادیوں کو اعتماد میں لے کر اس حوالے سے مشترکہ منصوبوں کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ ایک ہزار افراد کو قیمتی پتھروں کی بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کان کنی کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم کو منصوبوں کے مراحل اور ان کی تکمیل کی معینہ مدت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے شعبے کی برآمدات میں اضافے کیلئے وزرات منصوبہ بندی کو جامع لائحہ عمل مرتب کرکے جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، ڈاکٹر مصدق ملک، جام کمال خان، علی پرویز ملک، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Previous Post

محمد میڈیکل کالج میرپورخاص کی طالبہ کی افسوسناک موت کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں،صدرپی ایم اینڈڈی سی

Next Post

دبئی میں مصنوعی ذہانت پر مبنی سڑکوں و ٹریفک کی نگرانی کا جدید نظام متعارف کرا دیا گیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
دبئی میں مصنوعی ذہانت پر مبنی سڑکوں و ٹریفک کی نگرانی کا جدید نظام متعارف کرا دیا گیا

دبئی میں مصنوعی ذہانت پر مبنی سڑکوں و ٹریفک کی نگرانی کا جدید نظام متعارف کرا دیا گیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper